حالیہ دنوں کے دوران ماونوازوں کی سرگرمیوں میں اضافہ کے پیش نظر تلنگانہ کی سرحدات پر پولیس کی جانب سے ہائی الرٹ کیاگیا ہے اور پولیس نے تلاشی مہم میں شدت پیداکردی ہے۔
پولیس نے مختلف مواضعات میں شدت سے مطلوب ماونوازوں کے پوسٹرس دیواروں پر لگائے اور مقامی افراد سے خواہش کی ہے کہ ان ماونوازوں کی موجودگی پر اس کی اطلاع انہیں دی جائے۔
Increased Maoist activity in three districts of Telangana
پولیس نے واضح کیاکہ ان ماونوازوں کی اطلاع دینے والوں کو انعام دیاجائے گا۔چھتیس گڑھ۔مہاراشٹرسرحد پر حالیہ دنوں کے دوران ان ماونوازوں کی سرگرمیوں میں اضافہ کی اطلاع کے ساتھ ہی پولیس کے گرے ہاونڈس عملہ نے سخت چوکسی اختیار کی ہے۔مُلگ۔بھدرادری کوتہ گوڑم اضلاع کے سرحدی جنگلاتی علاقہ میں بڑے پیمانہ پرتلاشی مہم شروع کی گئی ہے۔
مُلگ ایس پی سدھیررام نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے مُلگ کے عوام سے خواہش کی ہے کہ وہ کسی بھی خوف کے بغیر معمول کی زندگی گذاریں۔عوام کو چاہئے کہ ماوسٹ پارٹیوں کی اطلاع پولیس کو دیں۔ساتھ ہی ان اضلاع کے ایجنسی علاقوں میں کسی بھی اجنبی شخص اور اس کی مشتبہ حرکتوں کی اطلاع پولیس کو دی جائے۔
یواین آئی