ETV Bharat / state

وجئے واڑہ: خاتون کو زندہ جلانےکاواقعہ - زندہ جلادینے کا افسوسناک واقعہ

آندھراپردیش کے وجئے واڑہ میں ایک خاتون کو زندہ جلادیا گیا۔

وجئے واڑہ: خاتون کو زندہ جلانےکاواقعہ
وجئے واڑہ: خاتون کو زندہ جلانےکاواقعہ
author img

By

Published : Oct 13, 2020, 11:04 AM IST

آندھراپردیش میں ایک دردناک واقعہ پیش آیا۔

اطلاعات کے مطابق ناگابھوشنم نامی شخص نے محبت نہیں کرنے پر لڑکی پر پٹرول چھڑک کراسے جلادیا۔پیر کی رات آٹھ بجے کے قریب لڑکی پر پٹرول ڈالا اور آگ لگا دی۔ نوجوان خاتون جل کر برسرموقع ہلاک ہوگئی۔ اس کے بعد لڑکے نے خود کو بھی آگ کے حوالے کردیا۔پولیس نے شدید زخمی نوجوان کو اسپتال میں داخل کیا۔

تفصیلات کے مطابق مہلوک خاتون ناگابھوشنم کے خلاف پولیس میں شکایت درج کرائی تھی کہ وہ اسے ہراساں کرتا ہے۔ جس کے بعد ملزم کو پولیس اسٹیشن طلب کیا گیا۔

اس موقع پر ملزم نے وعدہ کیا کہ وہ آئندہ ایسی حرکت نہیں کرے گا جس کے بعد اس کیس کو لڑکی نے واپس لے لیا۔

بعد ازیں ملزم نے انتقام لینے کے لیے یہ اقدام کیا۔

پولیس نے اس معاملے میں کیس درج کیا ہے اور مزید تفتیش کی جارہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:'ٹی آر ایس نے ترقی کے نام پر دھوکہ دیا'

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.