ETV Bharat / state

BRS Office Delhi دہلی میں تیرہ دسمبر کو کے سی آر کی پارٹی بی آر ایس کے دفتر کا افتتاح - بی آر ایس دفتر کا افتتاح

دہلی میں 13 دسمبر کو بھارتیہ راشٹریہ سمیتی (بی آر ایس) کے دفتر کا افتتاح کیا جائے گا۔ دفتر کا افتتاح تلنگانہ کے وزیراعلی کے چندرشیکھرراو کے ہاتھوں کیا جائے گا۔ بی آر ایس لیڈر لنگیا یادو نے کہا کہ بی آر ایس پارٹی ملک کے عوام کی فلاح و بہبود کے لئے قائم کی گئی ہے۔' Inauguration of BRS Office in Delhi

دہلی میں تیرہ دسمبر کو بی آر ایس دفتر کا افتتاح

author img

By

Published : Dec 12, 2022, 3:04 PM IST

حیدرآباد: دہلی میں بی آر ایس دفتر کا پارٹی لیڈروں ناماگیشور راؤ، ای دیاکر راؤ، لنگایا یادو اور بی پی پاٹل نے دورہ کیا۔ بی آر ایس لیڈر لنگیا یادو نے کہا کہ پارٹی دفتر کا کل وزیراعلی کے چندرشیکھرراو کے ہاتھوں افتتاح کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ تلنگانہ کے عوام قومی پارٹی کی تشکیل سے بہت خوش ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعلی نے کئی نئی اسکیمات کو متعارف کیا ہے جس کی نظیر ہندوستان کی کسی بھی ریاست میں نہیں ملتی۔ انہوں نے نشاندہی کرتے ہوئے کہا کہ بی آر ایس پارٹی ملک کے عوام کی فلاح و بہبود کے لئے قائم کی گئی ہے، ریاست کی ترقی کے ساتھ ساتھ ملک کی ترقی بھی ان کی پارٹی کا نعرہ ہے۔ Bharat Rashtra Samithi Office in Delhi

پارٹی کے رکن پارلیمنٹ ناما ناگیشور راؤ نے کہا کہ ان کی پارٹی کا دفتر اس ماہ کی 14 تاریخ سے دستیاب ہوگا۔ وزیراعلی نے تلنگانہ کو ترقی یافتہ ریاست میں تبدیل کیا ہے اور پڑوسی ریاستیں بھی تلنگانہ کے خطوط پر ترقی کرنا چاہتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ تلنگانہ ریاست نے وہ کام کئے ہیں جو ہندوستان میں کسی اور حکومت نے نہیں کئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بی آر ایس کا قیام غریب اور کمزور طبقات کی ترقی کے مقصد سے کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کسانوں کی فلاح و بہبود کے لیے کئی پروگرام شروع کئے گئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ بی آر ایس پارٹی کی ملک بھر میں توسیع کے اقدامات کئے جارہے ہیں۔ انہوں نے وضاحت کی کہ پارٹی دفتر کے افتتاح کے سلسلہ میں بعض قومی لیڈروں کو مدعو کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: TRS to BRS ای سی آئی نے ٹی آر ایس کا نام بدل کر بی آر ایس کرنے کی منظوری دی

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.