حیدرآباد: نارکوٹک کنٹرول بیورو نے 2021 کی رپورٹ جاری کردی۔ این سی بی نے گزشتہ سال ضبط شدہ منشیات کے بارے میں جاری اس رپورٹ میں واضح کیا ہے کہ ملک بھر میں سات لاکھ کلو گانجہ ضبط کیا گیا ہے۔ پولیس نے آندھرا پردیش سے 26 فیصد منشیات ضبط کی جبکہ اوڈیشہ دوسرے نمبر پر رہا، منشیات کی 50 فیصد سے زیادہ کاشت آندھرا اور اڈیشہ ریاستوں سے کی گئی۔NCB Report 2021
گزشتہ سال اے پی میں 18 کلو چرس کا تیل پکڑا گیا تھا۔رپورٹ میں کہا گیا تھا کہ گانجہ کی سپلائی پر 1775 مقدمات درج کیے گئے۔ پولیس نے بتایا کہ اے پی میں گانجہ کی منتقلی کرتے ہوئے پکڑے گئے 4202 افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔اس رپورٹ کے مطابق ہیروئن کے معاملے میں گجرات پہلے نمبر پر ہے۔ نارکوٹک کنٹرول بیورو کے عہدیداروں نے کہا کہ ملک بھر میں 7618 کلو گرام ہیروئن ضبط کی گئی، سب سے زیادہ 3334 کلو ہیروئن گجرات سے ملی، رپورٹ میں بتایا گیا کہ پولیس نے یوپی میں 1,337 کلو گرام ہیروئن ضبط کی، جبکہ گزشتہ سال تلنگانہ میں 35,270 کلو گرام گانجہ ضبط کیا گیا تھا۔
یو این آئی