ETV Bharat / state

PM Modi Warangal Visit ملک کی ترقی میں تلنگانہ کا اہم رول، مودی

author img

By

Published : Jul 8, 2023, 2:16 PM IST

ورنگل ضلع میں کئی ترقیاتی کاموں کا سنگ بنیاد رکھتے ہوئے وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ گزشتہ 9 سالوں سے ہم تلنگانہ کی ترقی کے لیے کام کر رہے ہیں۔ پوری خبر پڑھیں۔۔۔

ملک کی ترقی میں تلنگانہ کا اہم رول، مودی

حیدرآباد: وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ گزشتہ 9 سالوں سے ہم تلنگانہ کی ترقی کے لیے کام کر رہے ہیں۔ انہوں نے ورنگل ضلع میں کئی ترقیاتی کاموں کا سنگ بنیاد رکھا۔ مودی نے اپنی 15منٹ تقریر کا آغاز تلگو الفاظ سے کیا۔ انہوں نے کہا کہ تلنگانہ ایک نئی ریاست ہے لیکن ملک کی ترقی میں اس کا رول کافی اہم رہا ہے۔ تلنگانہ میں 6 ہزار کروڑ کی سرمایہ کاری سے سڑکیں تعمیر کی جارہی ہیں۔

  • #WATCH | "...The Telangana government made so many empty promises to the people of Telangana...which haven't been fulfilled...It is the central government of BJP that has ensured to give more than Rs 12,000 crores directly to the gram panchayats of Telangana. Here the gram… pic.twitter.com/G9rd9Xw7t0

    — ANI (@ANI) July 8, 2023 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data=" ">

انہوں نے کہا کہ تلنگانہ کا دیگر ریاستوں سے رابطہ بڑھانے کے لئے کئی پروگرام شروع کئے جارہے ہیں۔ مودی نے کہا کہ کئی افراد تلنگانہ میں سرمایہ کاری کے لئے آگے آرہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ قاضی پیٹ بھی میک ان انڈیا کا حصہ بنے گا۔ وزیر اعظم مودی نے کہا ہے کہ بی جے پی آئندہ اسمبلی انتخابات میں تلنگانہ میں بی آر ایس اور کانگریس کا صفایا کرے گی۔

انہوں نے کہا کہ بی جے پی نے 2021 کے بلدی انتخابات میں ٹریلر دکھایا ہے اور آنے والے انتخابات میں پوری فلم دکھائے گی۔ انہوں نے نمکنڈہ آرٹس کالج میدان میں منعقدہ جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جب ملک میں بی جے پی کے پاس دو پارلیمانی سیٹیں تھیں تو اس میں سے ایک حلقہ ہنمکنڈہ کی تھی۔

انہوں نے کہا کہ وہ تلنگانہ کی ترقی کے لیے 9 سالوں سے سخت محنت کر رہے ہیں۔ تلنگانہ کی ترقی بی جے پی کا مقصد ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک کی ترقی میں تلنگانہ کا رول اہم ہے۔ انہوں نے کہا کہ ماضی کے مقابلے تلنگانہ میں سرمایہ کاری میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ان سرمایہ کاری کا فائدہ تلنگانہ کے نوجوانوں کو پہنچ رہا ہے۔

انہوں نے کہاکہ تلنگانہ حکومت ہر وقت ان پر تنقید کرتی ہے۔ یہاں کی حکمران جماعت خاندانی سیاست کو فروغ دے رہی ہے۔ انہوں نے چندر شیکھر راو حکومت کو بدعنوان قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ تلنگانہ میں ایک بھی پروجیکٹ ایسا نہیں ہے جس میں بدعنوانی کے الزامات نہ ہوں۔ انہوں نے کہا کہ پہلے دو ریاستوں کے درمیان ترقی کے معاہدے ہوتے تھے، اب دو ریاستوں کے درمیان کرپشن کے معاہدے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: Telangana Politics مودی نے تلنگانہ میں مختلف پروجکٹس کا سنگ بنیاد رکھا

انہوں نے کہا کہ بی آر ایس حکومت کو کروڑوں روپے کی کرپشن کے الزامات کا سامنا ہے اور اب یہ سب بے نقاب ہو چکے ہیں۔ عوام کو ان سے چوکس رہنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ انہوں نے کبھی نہیں سوچا تھا کہ تلنگانہ خاندانی راج میں جا رہا ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ خاندانی جماعتوں کا پورا ڈی این اے کرپٹ ہے۔ بی آر ایس حکومت نے ان مقاصد کو تباہ کر دیا جن کے لیے ریاست بنائی گئی تھی۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.