ETV Bharat / state

Notification for Ration Card Holders راشن کارڈ ہولڈرس کے لیے تلنگانہ حکومت کی اہم اطلاع - Ration card holder has to update KYC

تلنگانہ حکومت نے راشن کارڈ ہولڈرس کے لیے اہم نوٹیفکیشن جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہر راشن کارڈ ہولڈر کو KYC اپ ڈیٹ کرنا ہوگا۔ نوٹیفکیشن کے تحت ہر وہ شخص جس کا نام کارڈ میں اسے، کے وائی سی کرانا ہوگا۔ Ration Card holder has to Update KYC

Ration Card KYC Update
Ration Card KYC Update
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Sep 11, 2023, 2:30 PM IST

حیدرآباد: تلنگانہ حکومت نے راشن کارڈ ہولڈرس کو اہم اطلاع دی ہے۔ جس کے تحت راشن کارڈ ہولڈر کو KYC کو اپ ڈیٹ کرنا ہوگا۔ یہ واضح کیا گیا ہے کہ خاندان کے ہر فرد کو KYC اپ ڈیٹ کرانا چاہیے۔ اس سلسلے میں محکمہ سول سپلائیز کے کمشنر نے تمام ضلعی عہدیداروں کو احکامات جاری کردیے ہیں۔ اور انھیں ہدایت دی گئی ہے کہ ہر وہ شخص جس کا نام راشن کارڈ میں ہیں اور خاندان کے ہیڈ کو بھی KYC اپ ڈیٹ کرنا ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں:

KYC صرف راشن کی دکانوں میں اپ ڈیٹ کیا جاتا ہے۔ محکمہ سیول سپلائیز نے مشورہ دیا ہے کہ آپ اپنے علاقے میں راشن کی دکان پر جائیں اور ان کے پاس موجود ای پاس مشین کے ذریعے KYC اپ ڈیٹ کریں۔ تحصیلداروں اور محکمہ سیول سپلائیز کے افسران نے راشن ڈیلروں کو مشورہ دیا ہے کہ استفادہ کنندگان کو کے وائی سی کے بارے میں آگاہ کریں۔اس میں کہا گیا ہے کہ ہر ایک کو جلد از جلد KYC مکمل کرنا چاہیے۔ راشن ڈیلروں کو اس سلسلے میں پہل کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔

کے وائی سی مکمل نہ ہونے کی صورت میں راشن کا سامان بند ہونے کا امکان ہے۔ اس لئے استفادہ کنندگان کے کے وائی سی کو فوری طور پر اپ ڈیٹ کیا جانا چاہئے. خاندان کے تمام افراد جن کے نام راشن کارڈ پر ہیں انہیں ایک بار میں KYC کے لیے راشن کی دکان پر جانا چاہیے۔ اس سے کام فوری طور پر ہو جائے گا۔ سیول سپلائیز نے پایا کہ مرنے والے افراد کے نام بھی راشن راشن کارڈ میں موجود ہیں اور اگر خاندان کی لڑکیاں شادی کرکے رخصت ہوجاتی ہیں، تب بھی ان کے نام راشن کارڈ پر موجود ہیں۔ اسے چیک کرنے کے لیے، KYC اپ ڈیٹ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

For All Latest Updates

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.