ریاست تلنگانہ کے شہر حیدرآباد میں واقع تاریخی مکہ مسجد میں رمضان المبارک کے موقع پر افطار کا اہتمام کیا گیا۔ ہر سال رمضان المبارک کے موقع پر اس تاریخی مکہ مسجد میں روزہ داروں کے لئے افطار کا انتظام کیا جاتا ہے۔
اس سال بھی افطار کے خصوصی انتظامات کیے گئے۔ واٹر بورڈ ڈپارٹمنٹ کی جانب سے روزانہ پانچ ہزار لیٹر پانی روزہ داروں کو فراہم کئے جاتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: خصوصی رپورٹ: ماہ مقدس میں عبادت بھی کریں، احتیاط بھی برتیں
ریاست و بیرون ریاست کے مختلف علاقوں سے لوگ تاریخی مکہ مسجد میں افطار کے لیے جمع ہوتے ہیں لیکن اس بار کورونا وبا کی وجہ سے مکہ مسجد میں روزے داروں کی کمی دیکھی گئی۔