ETV Bharat / state

مورتی وسرجن: تلنگانہ حکومت ہائی کورٹ میں نظرثانی درخواست دائر کرےگی

ریاستی وزیرسرینواس یادونے کہا ہائی کورٹ کو وسیع القلبی کے ساتھ فیصلہ سنانا چاہیے۔ حسین ساگر کے اطراف اور شہر میں مصنوعی پانڈز تیار کرنا آسان کام نہیں ہے۔ انہوں نےمزید کہا کہ بھکتوں اور منتظمین کے جذبات کا خیال رکھتے ہوئے فیصلہ دینا چاہیے۔

مورتی وسرجن
مورتی وسرجن
author img

By

Published : Sep 13, 2021, 5:40 AM IST

حکومت نے حسین ساگر میں گنیش وسرجن سے متعلق ہائی کورٹ کے احکام پر نظرثانی اپیل دائر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ وزیر انیمل ہسبینڈری سرینواس یادو نے بتایا کہ حسین ساگر میں وسرجن پر ہائی کورٹ کا فیصلہ گنیش فیسٹول کے ایک دن قبل آیا اور عمل کےلیے حکومت کے پاس مناسب وقت نہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہائی کورٹ میں درخواست نظر ثانی داخل کرکے مہلت کی اپیل کی جائےگی۔

انہوں نے کہا کہ حکومت ہاوز موشن پٹیشن دائر کریگی۔ ہائی کورٹ سے وسرجن کی موجودہ روایت کو برقرار رکھنے کی اپیل کی جائے گی۔ حسین ساگر میں پلاسٹر آف پیرس کی مورتیوں کے وسرجن کے خلاف احکام جاری کیے گئے۔ انہوں نے کہا کہ فیسٹول کے سلسلہ میں مورتیاں منڈپوں میں پہنچ چکی ہیں۔ حکومت اور عوام کےلیے فوری متبادل انتظامات کرنا ممکن نہیں ہے۔

یہ بھی پڑھیں:تلنگانہ میں چھ نئے ہوائی اڈے قائم کرنے کی اپیل

مصنوعی کنٹوں اور تالابوں کی تیاری مشکل ہے لہذا ہائی کورٹ کو صورتحال کی نزاکت محسوس کرکے موجودہ حالات کو جاری رکھنے کی اجازت دینی چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ مستقبل میں پہلے احکامات جاری کئے جائیں تو حکومت قدم اٹھا سکتی ہے۔ ہائی کورٹ کو وسیع القلبی کے ساتھ فیصلہ سنانا چاہیے۔ حسین ساگر کے اطراف اور شہر میں مصنوعی پانڈز تیار کرنا آسان کام نہیں ہے۔ انہوں نےمزید کہا کہ بھکتوں اور منتظمین کے جذبات کا خیال رکھتے ہوئے فیصلہ دینا چاہیے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.