بی جے پی کے رکن اسمبلی ایٹالہ راجندر نے کہا تلنگانہ میں وزیراعلی کے سی آر کو شکست دینا وقت کا تقاضہ ہے۔ انہوں نے مغربی بنگال کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ بی جے پی کے سوویندو ادھیکاری کا نتیجہ تلنگانہ میں دہرایا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ تلنگانہ میں ٹی آر ایس کانگریس کے علاوہ دوسری جماعتوں کے رہنما بی جے پی سے رابطہ میں ہے اور بہت جلد بڑے پیمانے پر کئی رہنما بی جے پی میں شامل ہوں گے۔ ایٹالہ راجندر نے کہا کہ تلنگانہ تحریک کے دوران کے سی آر نے جل، جنگل، زمین کا نعرہ دیا تھا جس سے متاثر ہوکر قبائلی طبقہ نے ٹی آر ایس کی تائید کی اقتدار حاصل کرنے پر پوڈو اراضیات سے قبائلیوں کو بیدخل کیا جارہا ہے۔ احتجاج کرنے والی قبائلی خواتین کے ساتھ مارپیٹ کی گئی جس کی بی جے پی سخت مذمت کرتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ تلنگانہ میں تیزی سے ٹی آر ایس کا گراف گھٹ رہا ہے اور آئندہ ریاست میں بی جے پی حکومت تشکیل دے گی۔ Etala Rajendar on KCR