سبزی خریدنے آنے والے افراد میں کورونا کے خوف کونکالنے کے لئے ایک سبزی فروش نے انوکھا طریقہ اختیار کیا۔تلنگانہ کے ضلع عادل آباد کے اوٹورم علاقہ میں اس سبزی فروش نے سڑک کے کنارے لگائی گئی اپنی چھوٹی دکان پر کورونا کی جانچ کی اس کی منفی رپورٹ لگائی۔
اس سبزی فروش جس کی شناخت پرانے اوٹورم کے رہنے والے ڈی شنکر کے طورپر کی گئی ہے،نے مقامی پبلک ہیلت سنٹر میں اپنا کورونا کا ٹسٹ کروایا جس کی رپورٹ منفی آئی جس کے بعد اس کو یہ انوکھا خیال سوجھا۔اس نے فوری طورپر اس کی منفی رپورٹ کی نقل فریم کرواتے ہوئے اپنی دکان پر لگادی۔
میڈیکل آفیسر پی ایچ سی، دنتاپلی کی دستخط سے جاری کردہ اس رپورٹ میں کہا گیا کہ وہ کورونا سے منفی ہے۔اس نے ساتھ ہی اس فریم کے ساتھ لکھا”مجھے کورونا نہیں ہے“۔اس نے کہاکہ چونکہ لوگ کورونا کی وبا کی وجہ سے سبزیوں کی خریداری کے لئے کم نکل رہے ہیں، اسی لئے اس نے یہ انوکھاکام کیا ہے تاکہ اس سے متعلق لوگوں کے دلوں میں شکوک وشبہات نہ ہونے پائے۔
یہ بھی پڑھیں:انویتا کے مکمل علاج کی وزیراعلی نے یقین دہانی کرائی