ETV Bharat / state

Hyderabad Weather حیدرآباد میں دن میں گرمی اور شام میں سردی - رات میں ہلکی سی سردی محسوس کی جارہی ہے

تلنگانہ کے دارالحکومت حیدرآباد میں سردی کے موسم میں گرمیوں جیسی حالت ہے۔ یہاں دن میں گرمی سے پسینے بہہ رہے ہیں تو رات میں ہلکی سی سردی محسوس کی جارہی ہے۔ موسم کی تبدیلی کی وجہ سے وائرل انفیکشن کے مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہورہا ہے۔ Temperature in Hyderabad, Viral infection,No rain in hyderabad

Hyderabad's weather changes
Hyderabad's weather changes
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Oct 19, 2023, 10:36 AM IST

حیدرآباد: حیدرآباد کے رہائشی ان دنوں سردیوں کے موسم میں گرمی کا سامنا کر رہے ہیں۔شہرحیدرآباد میں موسم کی تبدیلی کا عمل جاری ہے۔ دن کے اوقات میں گرمی اور شام میں سردی محسوس ہورہی ہے۔ حیدرآباد کے بیشتر علاقوں میں دن میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 35 ڈگری سیلسیس سے تجاوز کر گیا ہے۔ بارش کے موسم کے اختتام کے بعد حیدرآباد میں درجہ حرارت میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے۔ کئی مقامات پر اقل ترین درجہ حرارت 25 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا ہے۔ نامپلی میں درجہ حرارت 35.5 ڈگری درج کیاگیا۔ مونڈا بازار میں اعظم ترین درجہ حرارت 35.4، ماریڈ پلی میں 35.2 اور شیخ پیٹ میں 35.2 ڈگری سلسیس ریکارڈ کیا گیا۔ عنبرپیٹ میں اعظم ترین درجہ حرارت 25.3 ڈگری ریکارڈ کیا گیا۔

شہر حیدرآباد میں گزشتہ چند دنوں سے عجیب و غریب موسمی حالات دیکھے جارہے ہیں۔ دن کے اوقات میں گرمی اور رات میں سردی محسوس ہورہی ہے۔ دن اور رات کے اعظم ترین درجہ حرارت میں شہر کے کئی علاقوں میں فرق دیکھا جارہا ہے۔ مختلف عوامل کے نتیجہ میں دن اور رات کے درجہ حرارت میں کافی فرق ہورہا ہے ۔ محکمہ موسمیات کے مطابق شہر حیدرآباد کے تمام علاقوں میں اقل ترین درجہ حرارت 14ڈگری سلسیں ہونا چاہئے۔

یہ بھی پڑھیں: کشمیر کے سیاحتی مقامات پر برف باری سے سیاحوں میں جوش و خروش

ٹی ایس ڈی پی ایس کی موسم کی پیشین گوئی کے مطابق حیدرآباد میں اگلے تین دنوں کے دوران بارش کی توقع نہیں ہے۔ شہر میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 33 سے 35 ڈگری سیلسیس کے درمیان رہنے کا امکان ہے جبکہ کم سے کم درجہ حرارت 22-20 ڈگری سیلسیس کے درمیان رہنے کا امکان ہے۔ آئندہ چند دنوں تک حیدرآباد میں سردیوں کے موسم میں گرمی جیسی گرمی کا سامنا جاری رہنے کی توقع ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.