حیدرآباد: ریاست تلنگانہ کے حیدرآباد میں منعقد ہونے والے 82ویں کل ہند صنعتی نمائش ہر سال یکم جنوری سے 15 فروری تک منعقد ہوتی ہے۔ اس نمائش کو گزشتہ دو سالوں سے کورونا اور دیگر وجوہات کی وجہ سے مشکلات کا سامنا تھا۔ نمائش میں 1500 نمائش کنندگان کے ساتھ 2,400 اسٹالز ہوں گے۔ نمائش میں ہر سال لاکھوں کی تعداد میں لوگ آتے ہیں یہ نمائش ملک سمیت بیرونی ممالک میں بھی اہمیت حاصل کر لی ہے۔ منتظمین کا اندازہ ہے کہ اس سال نمائش میں 22 لاکھ افراد آئیں گے۔ نمائش کے انتظامات و اسٹالز کے الاٹمنٹ تقریباً مکمل ہوچکے ہیں۔ اسٹالز کے تعمیراتی کے انتظامات جاری ہیں۔ وزراء محمود علی، تلاسانی سری نواس یادو اور پرشانت ریڈی نئے سال کے موقع پر اس نمائش کا آغاز کریں گے۔ Hyderabads famous Numaish beginning Today
نمائش میں 2,400 اسٹال لگائے جائیں گے
تیلگو ریاستوں کی مصنوعات کے علاوہ مہاراشٹر، تمل ناڈو، جموں و کشمیر، مغربی بنگال اور دیگر ریاستوں کے 2400 اسٹالز نمائش میں لگائے جائیں گے۔ یہ نمائش ہر روز 3:30 بجے سے رات 10:30 بجے تک جاری رہے گی۔ نمائش کی انٹری فیس 40 روپے مقرر کی گئی ہے۔ نمائش میں آنے والوں کے لیے مفت پارکنگ کی سہولت اور میڈیکل کیمپ کا انتظام کیا گیا ہے۔ ہزاروں اسٹالز اور لاکھوں کے مجمع سے نمایش میں ماضی کی طرح ناخوشگوار واقعے سے بچنے کے لیے خصوصی احتیاطی تدابیر اختیار کی جا رہی ہیں۔ آگ بجھانے کی سہولیات ہر جگہ مہیا کی جا رہی ہیں۔ منتظمین سہولیات فراہم کر رہے ہیں تاکہ نمائش میں آنے والوں کو کسی قسم کی بھی تکلیف کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ Hyderabads famous Numaish beginning Today
یہ بھی پڑھیں : تلنگانہ کے وزیر فائنانس ہریش راؤ نمائش سوسائٹی کے صدر مقرر