ETV Bharat / state

حیدرآباد: 30واں جلسۂ رحمت للعالمین صلی اللہ علیہ وسلم کا انعقاد

مجلس بچاؤ تحریک کے صدر مجید اللہ خان فرحت اور مجلس بچاؤ تحریک کے ترجمان امجد اللہ خان نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ماہ ربیع الاول کے موقع پر گزشتہ 30 سال سے جلسۂ رحمت للعالمین میں منعقد کیا جارہا ہے۔

مجلس بچاؤ تحریک
مجلس بچاؤ تحریک
author img

By

Published : Oct 22, 2021, 10:19 AM IST

ریاست تلنگانہ کے دارالحکومت حیدرآباد کے چنچل گوڑہ جونیر کالج میدان میں 23 اکتوبر کو 30واں جلسہ رحمت للعالمین صلی اللہ علیہ وسلم کا انعاد کیا جائے گا۔

مجلس بچاؤ تحریک

مجلس بچاؤ تحریک کے صدر مجید اللہ خان فرحت اور مجلس بچاؤ تحریک کے ترجمان امجد اللہ خان نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ماہ ربیع الاول کے موقع پر گزشتہ 30 سال سے جلسہ رحمت للعالمین میں منعقد کیا جارہا ہے۔
مذکورہ جلسہ سے بیرونی و مقامی علماء کرام خطاب کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ جلسہ منعقد کرنے کا مقصد مسلمانوں میں اتحاد اور امن کے پیغام کو عام کرنا ہے۔

امجد اللہ خان نے کہا کہ شہر حیدرآباد میں مسلسل قتل و غارت گری کے واقعات اضافہ ہوتا جارہا ہے۔ لہٰذا ایسے قبیح عمل کو معاشرہ سے ختم کرنے کے لئے علماء، سیاسی، مذہبی و دیگر تنظیمیوں کو آگے آنے کی ضرورت ہے۔

انہوں نے پولیس اہلکاروں پر تنقید کرتے ہوئے کہا پولیس صرف مسلم تنظیموں اور جماعتوں پر نظر رکھتی ہے۔ شہر میں ہونے والے جرائم و منشیات فروخت کرنے والے کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کی جارہی ہے-

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.