طوفان گلاب کے سبب ریاست تلنگانہ کے مختلف اضلاع میں مسلسل بارش ہورہی ہے جس کی وجہ سے عوام پریشان ہیں
ریاست کے دارلحکومت حیدر آباد کے کئی رہائشی علاقوں میں بارش کا پانی داخل ہونے سے لوگ پریشان ہیں ۔ سڑکیں جھیل میں تبدیل ہوچکی ہیں ۔ٹولی چوکی، گولکنڈہ مہدی پٹنم سمیت متعدد علاقے زیرِ آب ہوچکے ہیں ۔
دورسری جا نب ریاست کے کئی آبی ذخائر بھی لبا لب ہوچکے ہیں ۔
آبی ذخائر میں سے ایک حمایت ساگر کےدس دروزے کھول دیے گئے ہیں
بتایا جا رہا ہے کہ حمایت ساگر میں 1763.50 فٹ (2.97 ٹی ایم سی ) پانی بھر چکا ہے۔
مزید پڑھیں:
حیدرآباد: بارش کے سبب کئی علاقے زیرِ آب
واضح رہے کہ حمایت ساگر میر عثمان علی خان بہادر کے وزیر نواب حمایت جنگ بہادر نے تعمیر کروایا تھا- عثمان ساگر اور حمایت ساگر کے پانی سے شہر حیدرآباد کے عوام سیراب ہوتے ہیں