تلنگانہ و آندھراپردیش کے علاوہ کرناٹک و مہاراشٹرا کے بعض علاقوں میں واقع دینی مدارس کےلیے عصری نصاب کی تیاری اور اسے دینی تعلیم و نصاب کو متاثر کئے بغیر موثر انداز میں مدارس کے نصاب میں شامل کرنے کے سلسلہ میں خاکہ کی تیاری سے متعلق منعقدہ اجلاس میں مولانا شاہ جمال الرحمن، مولانا خالد سیف اللہ، مولانا عبدالقوی، مفتی غیاث الدین رحمانی، مولانا محمد عبدالرحیم بانعیم، مولانا امیر اللہ خان، مولانا سید مجاہد علی قاسمی، مولانا غوث رشیدی، مولانا عمر عابدین، مفتی محمود زبیر کے علاوہ ایم ایس ایجوکیشن کے چیرمین عبدالطیف، ڈائرکٹر محمد مصباح، محمد انور اور محمد معظم نے شرکت کی۔
مفتی محمود زبیر نے بتایا کہ دینی مدارس کےلیے عصری نصاب کی تیاری کا مقصد مدارس کے طلبا کو دینی تعلیم کے علاوہ ماڈرن ایجوکیشن کی تعلیم دینا ہے۔ اجلاس میں مختلف امور پر غور و خوص کیا گیا اور دینی مدارس میں عصری نصاب کے نفاذ اور اس کے طریقہ کار پر خاکہ تیار کرنے کےلیے ایک کمیٹی تشکیل دی گئی۔ اس سلسلہ میں بہت جلد ایک اور اجلاس منعقد کیا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں: 'پولیس مسلسل قربانی کے جانوروں کو روک رہی ہے'
ایم ایس ایجوکیشن کے دفتر پر منعقد اجلاس تشکیل دی گئی کمیٹی بہت جلد دینی مدارس میں عصری نصاب سے متعلق طریقہ کار پر نظر ثانی اور نوک و پلک کی درستگی کرے گی جس کے بعد اسے تمام مدارس کے ذمہ داران کے اجلاس میں پیش کیا جائیگا۔