ETV Bharat / state

Hyderabad Crosses 41 Degree Celsius: حیدرآباد میں 41.4 ڈگری درجہ حرارت ریکارڈ - لوگ گرمی کی شدت پریشان

شمالی تلنگانہ کے اضلاع جیسے عادل آباد،نظام آباد، راماگنڈم، بھدرادری کوتہ گوڑم،محبوب نگر میں حالیہ دنوں کے دوران دن کے درجہ حرارت میں اضافہ درج کیاجارہا ہے۔ان اضلاع میں یہ درجہ حرارت 40ڈگری سلسیس سے تجاوز کرگیا ہے۔ گرمی کی شدت کی وجہ سے لوگ دس بجے دن کے بعد سے گھروں سے نکلنے سے گریز کررہے ہیں اور کافی شدید ضرورت پر ہی گھروں سے نکل رہے ہیں۔Summer Scorches Telangana, Heat Wave Warnings Issued

درجہ حرارت ریکارڈ
درجہ حرارت ریکارڈ
author img

By

Published : Apr 21, 2022, 2:28 PM IST

ریاست تلنگانہ میں شدید گرمی کی لہر جاری ہے۔صبح 8بجے سے ہی گرمی کی لہر میں اضافہ درج کیاجارہا ہے۔دوپہر میں گرمی اپنے عروج پر نظرآرہی ہے۔بتایاجاتا ہے کہ مئی کے مہینہ کا درجہ حرارت جاریہ سال اپریل میں ہی ریاست میں درج کیاجارہا ہے۔شہرحیدرآباد میں گذشتہ روزمادھاپور علاقہ میں 41.4ڈگری درجہ حرارت ریکارڈ کیاگیا۔شہر کے بالاجی نگر، مائتری ونم،ترملگری، اڈہ گٹہ میں درجہ حرارت41.3ڈگڑی سلسیس،مولاعلی میں 41.1ڈگڑی، پرشانت نگر، سری نگرکالونی، جمعرات بازار میں 41ڈگری سلسیس درج کیاگیا۔ریاست کے بعض اضلاع میں تو درجہ حرارت 42ڈگری سلسیس درج کیاجارہا ہے۔عوام گرمی کی شدت اور دھوپ کی تپش کی وجہ سے گھروں سے باہر نکلنے سے گریز کررہے ہیں۔ Summer Scorches Telangana, Heat Wave Warnings Issued

شمالی تلنگانہ کے اضلاع جیسے عادل آباد،نظام آباد، راماگنڈم، بھدرادری کوتہ گوڑم،محبوب نگر میں حالیہ دنوں کے دوران دن کے درجہ حرارت میں اضافہ درج کیاجارہا ہے۔ان اضلاع میں یہ درجہ حرارت 40ڈگری سلسیس سے تجاوز کرگیا ہے۔ گرمی کی شدت کی وجہ سے لوگ دس بجے دن کے بعد سے گھروں سے نکلنے سے گریز کررہے ہیں اور کافی شدید ضرورت پر ہی گھروں سے نکل رہے ہیں۔گذشتہ ایک ہفتہ کے دوران دن کے درجہ حرارت میں ہر دن ا اضافہ درج کیاجارہا ہے۔

مزید پڑھیں:Heat Wave In TS: تلنگانہ کے کئی علاقوں میں شدید گرمی کی لہر جاری

محکمہ موسمیات کے عہدیداروں نے عوام کو مشورہ دیا ہے کہ وہ اپنا خیال رکھیں اور ناگزیر ہونے پر ہی گھروں سے باہر نکلیں۔محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چند دنوں کے دوران ریاست میں گرمی کی شدت میں مزید اضافہ کاامکان ہے۔اگرچہ کہ اپریل اور مئی کے مہینوں میں درجہ حرارت 40ڈگری سلسیس سے تجاوز کرجاتا ہے تاہم شمالی ہند سے آرہی گرم ہواوں نے صورتحال کو مزید بدتر کردیاہے اور اس کے نتیجہ میں گرمی کی شدت میں اضافہ کردیا ہے۔

یواین آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.