ETV Bharat / state

بزرگ خاتون نے کورونا کو مات دے دی - چورانوے برس کی خاتون کورونا سے صحتیاب

کووڈ-19 سے صحتیاب ہونے کے بعد خاتون کو ہسپتال سے گھر بھیج دیا گیا۔

ضعیف خاتون نےکوروناکوشکست دی
ضعیف خاتون نےکوروناکوشکست دی
author img

By

Published : Jul 7, 2020, 1:18 PM IST

حیدرآباد شہر میں جہاں کورونا کے کیسز پچھلےکچھ دنوں میں زیادہ درج ہوئے ہیں، شہر میں خوف وہراس کا ماحول دیکھا جارہا ہے، جبکہ حکومت زیادہ سے زیادہ کورونا ٹیسٹ کرنے کے اقدامات کیے جانے کا دعوی کررہی ہے۔ ایک قسم کی بے چینی کی کیفیت لوگوں میں پائی جارہی ہے۔ ان حالات میں ایک خوش آئند خبر منظر عام پر آئی ہے۔

ایک 94 سالہ خاتون کورونا وائرس کو شکست دینے میں کامیاب ہوچکی ہے، انہیں اس بیماری سے صحتیاب ہونے کے بعد پیر کے روز سرکاری گاندھی اسپتال سے فارغ کردیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: لاک ڈاون کے دوران کے برقی بلز معاف کرنے کا مطالبہ

خاتون جن کا نام پی وجیا لکشمی ہے جو حیدرآباد کے چکدادپلی علاقے سے تعلق رکھتی ہیں کورونا سے صحتیاب ہوئی ہیں۔ انہوں نے بتایا 'اسپتال کی حالت بہتر ہے۔ ڈاکٹر اور نرسیز باقاعدگی سے وارڈز میں آتی تھیں۔ سینیٹری کا عملہ بھی روزانہ آرہا ہے۔ اسپتال نے ہمارے لیے کھانے کا اچھا انتظام کیا تھا'۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.