ٹاسک فورس نارتھ زون کی ٹیم نے ماریڈپلی پولیس کے ساتھ مل کر بین ریاستی چوروں کے گروہ کو گرفتارکرنے میں کامیابی حاصل کی۔گروہ کے ارکان حیدرآباد پولیس کمشنریٹ کے حدود میں حالیہ چوری کی وارداتوں کے سلسلہ میں مطلوب تھے۔کمشنر پولیس حیدرآباد انجنی کمار نے میڈیا کو بتایا کہ گروہ کے ارکان کے قبضہ سے طلائی زیورات، نقروی زیورات،پانچ موبائل فونس اورٹی وی ایس گاڑی کے ساتھ ساتھ دیگر اشیا بھی ضبط کیں۔
یہ بھی پڑھیں:تلنگانہ: کورونا کے معاملات میں اضافہ
انہوں نے کہاکہ گروہ کے ارکان دن میں ٹووہیلر پر گھومتے ہوئے ان مکانات کی نشاندہی کرتے جن پر قفل ہوتا۔بعد ازاں شام میں ان مکانات کو نشانہ بنایاجاتا۔اس گروہ کے ارکان نے حیدرآباد کے ماریڈپلی، کاچی گوڑہ اور عنبرپیٹ پولیس اسٹیشنوں کے حدود میں چوری کی وارداتیں انجام دیں۔گرفتار ملزمین کو مزید کارروائی کے لئے ماریڈ پلی پولیس کے حوالے کردیاگیا۔
یواین آئی