تلنگانہ کے وزیر اعلی کے چندر شیکھر راو نے بدھ کی رات حیدرآباد میں پارٹی کے دفتر تلنگانہ بھون میں ٹی آر ایس رہنماوں سے خطاب کیا۔
وزیراعلی کے سی آر نے اس موقع پر پارٹی کے ذمہ داران پر زور دیا کہ وہ گریٹر حیدرآباد میونسپل کارپوریشن انتخابات کے لیے تیار رہیں۔ انھوں نے پارٹی رہنما اور کارکنان کو ہدایت دی کہ وہ اپوزیشن کے الزامات کو بے بنیاد ثابت کرنے عوام کے درمیان پہنچیں اور حکومت کی کارکردگی سے واقف کرائیں۔
انھوں نے اس موقع پر بی جے پی اور مودی سرکار پر نکتہ چینی کی۔
کے سی آر نے حیدرآباد کی عوام سے پوچھا ۔' کیا آپ کو اس طرح کا حیدرآباد چاہئے، جہاں امن شانتی اور ہم آہنگی قائم رہے۔ یا پھراس طرح کا حیدرآباد چاہئے جہاں فرقہ واریت تشدد مذہب کے نام پر مار پیٹ ہو۔ انھوں نے پوچھا آپ کو روزگار اور ترقی چاہئے یا پھر پسماندگی چاہئے'؟
انھوں نے دعوی کیا پچھلے سات برس میں حیدرآباد میں کوئی کرفیو یا فرقہ وارانہ تشدد نہیں ہوا۔
اس موقع پر کے سی آر نے کہا بی جے پی جھوٹ پھیلارہی کہ مرکز نے ریاست کو فنڈ دیا ہے۔انھوں نے کہا کہ مرکز کی مودی حکومت سےتلنگانہ کو ایک روپیہ تک نہیں ملا۔
کےسی آر، نے کہا کہ وہ ملک کے عوامی ادارے جیسے ایل آئی سی،ریلویز اور دیگر کو بچانے کے لیے حیدرآباد میں کانکلیو منعقد کریں گے، جسے مودی حکومت نے فروخت کردیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:حیدرآباد: سابق میئر بی کارتیکا ریڈی کی بی جے پی میں شمولیت