ETV Bharat / state

جنتا کرفیو: حیدرآباد میٹرو کی خدمات بند رہیں گی

وزیر اعظم نریندر مودی کی جانب سے اعلان کردہ جنتا کرفیو کے پیش نظر کل یعنی 22 مارچ کو حیدرآباد میٹرو کی خدمات بند رہیں گی۔

حیدرآباد میٹرو کی خدمات بند رہیں گی
حیدرآباد میٹرو کی خدمات بند رہیں گی
author img

By

Published : Mar 21, 2020, 8:00 PM IST

میٹرو ریل کے عہدیداروں نے پہلے ہی ریل اور ٹرانسپورٹ خدمات کی صفائی کی بہتری کے اقدامات شروع کر دیئے ہیں۔ اس نے اپنے ملازمین کو ہدایت دی ہے کہ وہ اقدامات پر عمل کریں اور عام علاقوں کی صابن اور ڈٹرجنٹ کے ذریعہ صفائی کو یقینی بنائیں۔

اسی دوران شہر حیدرآباد میں ایم ایم ٹی ایس خدمات اتوار کو جزوی رہیں گی۔ ساوتھ سینٹرل ریلوے کے سی پی آر او راکیش نے یہ بات بتائی۔

انہوں نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ مسافرین کو مشکلات سے بچانے کے لیے 12 ایم ایم ٹی ایس خدمات ہی چلائی جائیں گی۔ ساوتھ سینٹرل ریلوے کی 250 ٹرینوں کو منسوخ کر دیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ صبح چار بجے سے دس بجے شب تک چلائی جانے والی تمام میل ایکسپریس ٹرینوں کو منسوخ کر دیا گیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.