میٹرو ریل کے اسٹیشنوں کو جراثیم سے پاک بنایا گیا، مسافرین کے لیے تھرمل اسکریننگ کی گئی،کورونا وبا کو دیکھتے ہوئے تمام احتیاطی اقدامات کئے گئے تھے۔
میٹرو ریل کے حکام کا کہنا ہے کہ آئندہ دنوں کے دوران مسافرین کی تعداد میں اضافہ ہوگا۔ اسٹیشنوں پر تمام تر احتیاطی اقدامات کئے گئے ہیں۔ کورونا وائرس کے پیش نظر ٹکٹس جاری نہیں کئے گئے بلکہ آن لائن معاملت کے ساتھ اسمارٹ کارڈ، موبائل کیو آر ٹکٹ سسٹم کے ذریعہ ٹکٹس جاری کئے گئے۔
ٹرینیں صبح 7 بجے سے 12 بجے تک اور شام 4 بجے سے رات9 بجے تک چلائی جارہی ہیں۔ تھرمل اسکریننگ کے بعد کورونا کی علامات نہ رکھنے والے افراد کو ہی اسٹیشنوں میں داخلے کی اجازت دی گئی۔ ہاتھوں کو جراثیم سے پاک بنانا، 6 فٹ فاصلہ برقرار رکھنا لازمی کیا گیا جس پر عمل کیاگیا۔ میٹرو اسٹیشنوں کے فرش پر نشانات بنائے گئے۔ ماسک، ہاتھوں پر سائنٹائزیشن، جسمانی فاصلہ جیسے قواعد پر سختی سے عمل کیا گیا۔