ان دونوں نے ایک دوسرے سے محبت کی تھی اور شادی کرنا چاہتے تھے جس کے لبے ان کے والدین سے ملی رضامندی کے بعد ان دونوں نے شادی کرلی۔
حیدرآباد کے علاقہ جیڈی مٹلہ سے تعلق رکھنے والا راجیش اعلی تعلیم کیلئے لندن روانہ ہوا تھا جہاں اس کی ملاقات اس کے ساتھیوں کے ذریعہ ماریہ سے ہوئی۔ماریہ کو ہندوستانی تہذیب اور ثقافت سے کافی محبت ہے۔
ان دونوں کی ملاقات محبت میں تبدیل ہوگئی اور ان دونوں نے شادی کا فیصلہ کیا۔ان کے والدین کی رضامندی سے حیدرآباد کے سورارم سب رجسٹرار کے دفتر میں ان دونوں نے شادی کرلی۔
اس موقع پر راجیش نے کہاکہ جب وہ لندن میں اعلی تعلیم حاصل کررہا تھا تو مختلف ممالک سے تعلق رکھنے والے طلبہ اس کے دوست بن گئے تھے۔ان دوستوں کے ذریعہ اس کی ملاقات ماریہ سے ہوئی۔
ماریہ نے اس ملاقات کے دوران ہندوستانی تہذیب اور کلچر کے بارے میں کئی باتیں پوچھیں اور ان دونوں کی ملاقاتوں کا سلسلہ چل پڑا۔جلد ہی یہ ملاقاتیں محبت اور پھر حیدرآباد میں شادی میں تبدیل ہوگئیں۔