حیدرآباد: حیدرآباد میں شدید بارش کے دوران، تاریخی مکہ مسجد کے احاطے میں واقع دو پرانے وضو خانے کی دیواریں جمعہ کی شام منہدم ہوگئیں۔ تاہم واقعے کے دوران کوئی زخمی نہیں ہوا۔عصر کی نماز کے بعد مسجد میں موجود لوگوں نے ایک زوردار آواز سنی اور دیکھا کہ مسجد کے احاطے میں واقع دو وضو خانے کی دیواریں گر گئی ہے۔ مقامی لوگ اور مکہ مسجد کے ذمہ دار جائے وقوع پر پہنچے اور پولیس کو بھی واقعے کی اطلاع دی۔ Makkah Masjid Wazu Khana Wall Collapsed
ذرائع کے مطابق 18 مئی 2007 کو مکہ مسجد میں ہونے والے بم دھماکے کے بعد حکومت نے ایک اعلیٰ سطح کی کمیٹی کی تجویز پر مسجد کے اطراف میں واقع دو پرانے مکانوں کو واگزار کرا کر وضو خانے میں تبدیل کروایا تھا۔ حکومت نے حصول اراضی ایکٹ کے تحت دو پرانے مکانات کو 2.45 لاکھ روپے میں حاصل کیا تھا۔ ڈی آر ایف کی ٹیموں کو جائے وقوع سے ملبہ ہٹانے کے لیے کام میں لگا دیا گیا ہے۔