لاڈ بازار جو تاریخی حیثیت کا حامل ہے، گزشتہ ایک ہفتے سے اس بازار کے معروف تاجروں کی اموات اور حالات کو دیکھتے ہوئے ایسوسی ایشن نے جمعہ سے آئندہ جمعہ تک بند کرنے کا اعلان کیا ہے۔
جبکہ بیگم بازار کو حیدرآباد کرانہ مرچنٹس ایسوسی ایشن نے 28 جون سے 5 جولائی تک مکمل طور پر بند رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔
شہر میں روزانہ 800 سے زیادہ کورونا کیسز درج ہو رہے ہیں۔ لاڈ بازار میں 500 سے زائد دکانیں ہیں۔
اس بازار میں شادی کی تقاریب کا مکمل سامان ملتا ہے۔ تاجروں نے رضاکارانہ طور پر آٹھ دن تک بازار بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ بازار کو آنے کی زحمت نہ کریں۔