ETV Bharat / state

KCR manifesto تلنگانہ کی حکمران جماعت بی آر ایس کا انتخابی منشور جاری

بی آر ایس کے سربراہ اور تلنگانہ کے وزیراعلیٰ کے سی آر نے ریاست میں ہونے والے اسمبلی انتخابات کے لئے انتخابی منشور جاری کردیا ہے۔ انتخابی منشور جاری کرتے ہوئے کہا کہ 'بی آر ایس عوام کی سیاسی جماعت ہے اور عام لوگوں کو تمام تر بنیادی سہولیات فراہم کرنے کے لیے پر عزم ہے۔'

تلنگانہ کی حکمران جماعت بی آر ایس نے آج انتخابی منشور کو جاری کردیا

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Oct 16, 2023, 11:29 AM IST

تلنگانہ کی حکمران جماعت بی آر ایس نے آج انتخابی منشور کو جاری کردیا

تلنگانہ: ریاست تلنگانہ میں اگلے ماہ ہونے والے اسمبلی انتخابات کی تیاریاں زور شور جاری ہیں۔ حکمراں جماعت بی آر ایس سمیت تمام سیاسی جماعتوں نے ووٹرز کی توجہ اپنی اپنی طرف مبذول کرانے کی کوشش تیز کردی ہے۔ دوسری طرف حکمران جماعت بی آر ایس نے آج انتخابی منشور کو جاری کردیا ہے جس میں عوام سے کئی وعدے کیے گئے ہیں۔ بی آر ایس کے سربراہ اور تلنگانہ کے وزیر اعلیٰ کے سی آر نے ریاست میں ہونے والے اسمبلی انتخابات کے لیے انتخابی منشور جاری کردیا ہے۔ اس موقعے پر انہوں نے کہا کہ بی آر ایس عوام کی سیاسی جماعت ہے اور عام لوگوں کو تمام تر بنیادی سہولیات فراہم کرنے کے لئے پر عزم ہے۔

400 روپے میں گیس سلنڈر سکیم

مرکز کی بی جے پی نے گیس سلنڈر کی قیمتوں میں زبردست اضافہ کیا ہے،اس سے عام آدمی پر ناقابل برداشت بوجھ پڑا ہے۔ بی آر ایس کو اس بوجھ سے چھٹکارا دلانے کے لیے خواتین کی جانب سے بڑی تعداد میں درخواستوں موصول ہوئی ہیں جس کی وجہ سے انسانی ہمدردی کے ساتھ ایک اور گارنٹی کا اعلان کیا جا رہا ہے۔ہم وعدہ کرتے ہیں کہ جب بی آر ایس دوبارہ اقتدار میں آئے گی تو وہ مستحق غریب خواتین کو 400 روپے میں گیس سلنڈر فراہم کرے گی اور باقی بوجھ حکومت برداشت کرے گی۔

اہل خواتین کے لیے ماہانہ 3,000 وظیفہ
شروع سے ہی، بی آر ایس نے خواتین کی بہبود کو اہمیت دی ہے۔ انہوں نے کہاکہ ہم وعدہ کرتے ہیں بی آر ایس کے دوبارہ اقتدار میں آنے پر تمام اہل غریب خواتین کو ماہانہ 3,000 روپے کا گزارہ الاؤنس فراہم کیا جائے گا ۔

وزیراعلیٰ چندر شیکھر راو نے آج پارٹی کا انتخابی منشور جاری کرتے ہوئے بتایا کہ آسرا وظائف کی رقم کو 2016 سے 5016 کردی جائے گی۔معذور افراد کو دئے جانے والے وظائف کی رقم 4016 سے 6016 کردی جائے گی۔ انہوں نے آیندہ 5 سال تک اس رقم میں اضافہ کیا جائے گا۔ پہلے سال آسرا وظائف کی رقم 2016 سے 3016 کی جائے گی۔اس کے بعد ہر سال 500 روپے اضافہ کیا جائے گا اس طرح پانچویں سال تک یہ رقم 5016 کردی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں:T Harish Rao on Asha Worker Vacancies جی ایچ ایم سی حدود میں آشا ورکرس کے 1500 عہدوں کو پُر کرنے کیلئے نوٹیفکیشن جلد، ہریش راو

تلنگانہ کے وزیراعلیٰ چندر شیکھر راو نے کہا کہ اسی طرح معذور افراد کے وظائف کی رقم بھی پہلے سال ایک ہزار روپے اضافہ کرتے ہوئے اسے 5016 کردی جائے گی۔بعد ازاں ہر سال 300 روپے اضافہ کرتے ہوئے اسے پانچویں سال تک 6016 روپے کردی جائے گی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.