حکومت تلنگانہ بھارت کو تیاری، تحقیق اور ترقی کے شعبہ جات کے مرکز کے طور پر بھارت کو عالمی نقشہ پر لانے کے لیے جی توڑ محنت کرتے ہوئے بڑے پیمانہ پر اقدامات کر رہی ہے۔
حیدر آباد میڈ ٹیک ٹکنالوجی اور لائف سائنسز کمپنیوں کا پہلے ہی مرکز بن گیا ہے اور اب اس بات کی خوشی ہے کہ امریکہ کے باہر میڈ ٹرانکس کا سب سے بڑا مرکز یہاں قائم ہورہا ہے۔ جس کے لیے طبی آلات کی تیاری کے شعبہ کی نشاندہی حکومت نے کی ہے۔ اس سے تلنگانہ کے میڈٹیک منصوبوں کو اونچا اٹھانے اور حیدرآباد کو بھارت کا طبی آلات کا مرکز بنانے میں مدد ملے گی۔
تارک راما راؤ جو سوشل میڈیا کے اہم پلیٹ فارم ٹوئیٹر پر سرگرم رہتے ہیں، نے اس تقریب کے سلسلہ میں کیے گئے ٹوئٹ کو ری ٹوئٹ بھی کیا۔ صدر نشین و سی ای او میڈٹرانکس جیوف مارتھا کی جانب سے کیے گئے اس ٹوئٹ کو ری ٹوئٹ کیا گیا ہے جس میں مارتھا نے کہا کہ ایم ای آئی سی کے افتتاح کے بعد بھارت میں آر اینڈ ڈی کی توسیع ہورہی ہے۔
یو این آئی