حیدرآباد کے حکیم پیٹ علاقے میں شمال مشرقی ریاست اترپردیش اور بہار سے تعلق رکھنے والے تقریباً 300 سے زائد مزدور اپنے آبائی وطن جانے کا مطالبہ کرنے کے لیے احتجاج کرنے لگے۔
حالانکہ مقامی پولیس فوری طور پر موقع پر پہنچی اور حالات کو قابو میں کیا۔
پولیس نے مزدوروں کو یقین دلایا ہے کہ 'آپ کو یہاں جو پریشانی ہے اس پریشانی کو ہم حل کریں گے، لاک ڈاون کے اختتام کے بعد آپ کو گھر روانہ کر دیا جائے گا'۔
واضح رہے کہ تلنگانہ حکومت نے جھارکھنڈ سے تعلق رکھنے والے تقریباً 1200 مزدوروں کو ان کے آبائی وطن پہنچانے کے لیے خصوصی ٹرین کا نظم کیا تھا اور اسی طرح ہر ریاستی حکومت دیگر ریاستوں کے لوگوں کو پہنچانے اور اپنے لوگوں کو واپس لانے کی کوشش کرتی نظر آرہی ہے۔
لیکن بہار اور اترپردیش کے مزدوروں کے لیے کوئے انتظام نہ کیے جانے سے وہ وہاں کی حکومتوں سے کافی ناراض ہیں۔