ETV Bharat / state

صرف شیعہ نہیں برادران وطن بھی عَلمَ ایستاد کرتے ہیں

محرم کے دوران شیعہ طبقہ امام حسینؓ و آل حسینؓ کی شہادت کا ماتم مناتا ہے۔ محرم کی پہلی تاریخ سے ہی علم ایستاد کئے جاتے ہیں۔

Hyderabad:  Hindus too take part in Muharram rituals
صرف شیعہ نہیں غیرمسلم بھی ایستاد کرتے ہیں علم
author img

By

Published : Aug 28, 2020, 10:56 PM IST

حیدرآباد میں محرم کی تاریخ قطب شاہوں جتنی ہی قدیم ہے، جس کی وجہ سے یہاں کے محرم کو خاص اہمیت حاصل ہے۔ قطب شاہی حکمرانوں دور سے ہی غیرمسلم بھی محرم کے دوران علم ایستاد کرتے اور تمام رسومات ادا کرتے یہ روایت آج بھی برقرار ہے۔

صرف شیعہ نہیں غیرمسلم بھی ایستاد کرتے ہیں علم

سکندرآباد کے علاقے میں اشوک نامی شخص عاشور خانے کا نگران ہے، دس روز تک وہ علم ایستاد کرتے ہیں اور بڑی تعداد میں غیر مسلم اس علم کی زیارت کو آتے ہیں۔ اشوک کے مطابق وہ سترہ پیڑھیوں سے یہ رقم انجام دے رہے ہیں ان کے پاس موجود دستاویزات کے مطابق دو سو سال سے یخ رواج چلا آرہا ہے۔

اشوک کے بھائی اور ان کے دیگر اہل خانہ بھی ان کا ساتھ دیتے ہیں۔ ان کے فرزند نے بتایا کہ وہ دس برس سے دس محرم کی سواری نکال رہے ہیں اور روزہ بھی رکھتے ہیں۔

حیدرآباد کے علاوہ دیہاتوں میں بھی کئی عاشور خانوں کے نگران کار غیر مسلم ہیں جو باقاعدہ رسومات کے ساتھ علم ایستاد کرتے ہیں دس روز تک اس کی زیارت کے انتظامات کرنے کے علاوہ دس محرم کو اس کی سواری بھی نکالتے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.