ETV Bharat / state

حیدرآباد: لاک ڈاؤن کے دوران سڑکوں کی تعمیر و مرمت کے کام میں آسانی

ریاست تلنگانہ میں لاک ڈاؤن کے دوران لازمی خدمات کے علاوہ تمام خدمات معطل ہیں اور اس لاک ڈاؤن کا فائدہ اٹھاتے ہوئے گریٹر حیدر آباد میونسپل کارپوریشن شہر کی اہم سڑکوں کی مرمت کے کاموں کا آغاز کر دیا ہے۔

لاک ڈاؤن کے دوران سڑکوں کی تعمیر و مرمت
لاک ڈاؤن کے دوران سڑکوں کی تعمیر و مرمت
author img

By

Published : Apr 17, 2020, 10:39 AM IST

دراصل سڑکوں کی مرمت کا کام لاک ڈاؤن سے قبل ہی شروع ہوا تھا لیکن لاک ڈاؤن کے پہلے مرحلے میں سے اسے موخر کر دیا گیا تھا تا ہم ریاستی وزیر برائے شہری ترقیات تارک راما راؤ نے موقع کو غنیمت جانتے ہوئے کاموں کو دوبارہ شروع کرنے اور اس میں تیزی پیدا کرنے کی تاکید کی اور لاک ڈاؤن کے اختتام تک اہم سڑکوں کی مرمت مکمل کرنے کے احکامات دئی۔

لاک ڈاؤن کے دوران سڑکوں کی تعمیر و مرمت، ویڈیو

اس سلسلے میں متعلقہ وزیر نے دلچسپی لیتے ہوئے مرمت کے لیے درکار تمام سہولیات مہیا کروانے میں تعاون کیا جس کے بعد کام 24 گھنٹے برق رفتاری سے جاری ہے۔

گریٹر حیدرآباد میونسپل کارپوریشن لاک ڈاؤن کے دوران سو کلو میٹر سڑکوں کی مرمت مکمل کرنے کا ہدف رکھتی ہے۔

چیف انجینئر ضیاء الدین نے ای ٹی وی بھارت کو سڑکوں کی مرمت کے متعلق تمام تفصیلات سے واقف کروایا۔

انہوں نے مزید بتایا کہ کام کرنے والے مزدوروں کو ماسک اور سینیٹائزر فراہم کئے گئے اور ہر گھنٹے انہیں سینیٹائیزر کا استعمال کرنے کی تاکید کی گئی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.