حیدرآباد سٹی کمشنر پولیس انجنی کمار لاک ڈاون کے اعلان کے بعد سے مسلسل شہر کے مختلف علاقوں میں کورونا وائرس سے احتیاطی مہم چلا رہے ہیں-
اسی ضمن میں آج تاریخی معظم جاہی مارکیٹ چوراہے پر مہم چلائی گئی چوراہے پر ایک پینٹنگ کی گئی جس میں کورونا وائرس سے احتیاط سے منسلک ہے۔
کمشنر پولیس انجنی کمار نے آرٹسٹ راجن سوامی کے شکریہ ادا کیا اور انہوں نے کہا لاک ڈاون کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جارہی ہیں۔
روزانہ شہر حیدرآباد میں 9 ہزار سے زیادہ گاڑیوں کو ضبط کیا جارہا ہے۔