ETV Bharat / state

احتجاجی کسانوں کی حمایت میں حیدرآباد کے فلمی فنکار - زرعی قانون

نوئیڈا کی چلا سرحد پر ہفتے کے روز 19دن بھی بھارتیہ کسان یونین بھانو گروپ کا غیر معینہ مدت کا دھرنا جاری ہے۔ دھرنے کے مقام پر حیدرآباد کی کچھ فلمی ہستیاں اور سماجی تنظیمیں بھی کسانوں کو اپنی حمایت دینے پہنچیں۔

Hyderabad-based film artists supported protesting farmers
احتجاجی کسانوں کی حمایت میں آئے حیدرآباد کے فلمی فنکار
author img

By

Published : Dec 19, 2020, 5:17 PM IST

دہلی کی سرحد پر جاری کسانوں کے احتجاج کے دوران حیدرآباد کی کچھ فلمی ہستیاں اور سماجی تنظیموں نے بھی دھرنے میں حصہ لیا اور کسانوں کے مطالبات کی حمایت کی۔

احتجاجی کسانوں کی حمایت میں آئے حیدرآباد کے فلمی فنکار

کاشتکاروں کو حمایت دینے پہنچے لوگوں کا کہنا تھا کہ یہ کسان ہیں کوئی دہشت گرد نہیں۔ ان کے ساتھ سرکار جس طرح کا رویہ اپنا رہی ہے وہ غیر ذمہ دارانہ ہے۔

مظاہرین نے کہا کہ سرکار کو کسانوں کی باتوں کو ماننا چاہیے اور تینوں قانون واپس لینا چاہیے۔ سرکار اگر کسانوں کے مطالبات کو نہیں مانے گی تو ہم اور بھی بڑی تعداد میں سرکار کی مخالفت میں اتریں گے اور کسانوں کی حمایت کریں گے۔

نوئیڈا کی چلا سرحد پر احتجاجی کسانوں کو حمایت دینے حیدرآباد کی فلمی فنکار لکشمی پاروتی جو تلنگانہ کی فلموں میں کام کر رہی ہیں، ان کا کہنا ہے کہ کسانوں کی مانگ جائز ہے اور ہم ان کی حمایت کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم آئندہ بھی کسانوں کو اپنی حمایت جاری رکھیں گے۔

Hyderabad-based film artists supported protesting farmers
احتجاجی کسانوں کی حمایت میں آئے حیدرآباد کے فلمی فنکار

اسی کے ساتھ حیدرآباد سے آئی کچھ سماجی تنظیموں نے بھی کسان یونین کے بھانو گروپ کی حمایت کی اور کہا کہ آنے والے وقت میں ہم لوگ تلنگانہ سے اور بڑی تعداد میں کسانوں کی حمایت میں نوئیڈا سرحد پر آئیں گے اور سرکار کے خلاف پُرزور احتجاج کریں گے۔

بھارتیہ کسان یونین بھانو گروپ کی حمایت میں ہفتہ کے روز تلنگانہ سے نوئیڈا آئے فلمی فنکاروں کے ساتھ ہی سماجی تنظیموں نے کہا کہ یہ مظاہرین کسان ہیں اور یہ ملک کی شان ہیں۔ انہیں جو لوگ دہشت گرد کہہ رہے ہیں وہ پوری طرح سے غلط ہیں۔ یہ لوگ پُرامن طریقے سے سرکار کے سامنے اپنی مانگ رکھ رہے ہیں، جسے سرکار کو ماننا چاہئے۔

مزید پڑھیں:

کسان تحریک کا آج 24 واں دن

سماجی تنظیموں نے کہا کہ تینوں زرعی قانون واپس لینا چاہیے۔ اگر سرکار اپنی ضد پر رہی تو ہم کسانوں کے ساتھ مل کر سرکار سے آر پار کی لڑائی لڑیں گے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.