یہ اکریڈیشن حیدرآباد انٹرنیشنل ایرپورٹ کے جائزہ کے نتائج میں سامنے آیا ہے۔ یہ جائزہ اے سی آئی ایوی ایشن بزنس ری اسٹارٹ اینڈ رکوری کے رہنمایانہ خطوط، انٹرنیشنل سیول ایوی ایشن آرگنائزیشن کونسل ایوی ایشن ری کوری ٹاسک فورس کی سفارشات کے مطابق اس ایرپورٹ کے صحت کے اقدامات کے نتیجہ میں سامنے آیا ہے۔
حیدرآباد، ایشیا پیسیفک علاقہ کا پہلا ایرپورٹ بن گیا ہے جس کو یہ اکریڈیشن حاصل ہوا ہے۔ ایک بیان میں یہ بات بتائی گئی۔ایرپورٹ کونسل انٹرنیشنل (اے سی آئی) کے جائزہ میں تمام ٹرمنلس کے علاقوں بشمول ڈپارچرس، آمد،ٹرانسفارس، ٹرانسپورٹ سرویسس، فوڈ اینڈ بیوریجس سرویسس، ایکسکالیٹرس، ایلی ویٹرس، لاونچس، لگیج کلیم علاقہ میں جی ایچ آئی اے کی جانب سے مسافرین اور اسٹاف کے لیے صحت وسلامتی کے اقدامات کا احاطہ کیا گیا ہے۔