ETV Bharat / state

حیدرآباد: گاندھی ہسپتال میں ڈیوٹی کے دوران دل کا دورہ پڑنے سے ڈاکٹر کی موت - گاندھی ہسپتال

ڈاکٹر کی شناخت 28 سالہ ڈاکٹر پورنا چندر کے طورپر کی گئی ہے۔ انہوں نے حال ہی میں جنرل سرجری میں سینئر ریزیڈنسی کی تکمیل کی تھی۔ وہ بدھ کی صبح ہسپتال کی چوتھی منزل پر ڈیوٹی کررہے تھے کہ اچانک دل کا دورہ پڑنے سے گرپڑے۔

گاندھی ہسپتال میں ڈیوٹی کے دوران دل کا دورہ پڑنے سے ڈاکٹر کی موت

author img

By

Published : Nov 17, 2021, 8:26 PM IST

حیدرآباد کے مشہور گاندھی ہسپتال میں ڈیوٹی کے دوران دل کا دورہ پڑنے سے نوجوان ڈاکٹر کی موت ہوگئی۔ بدھ کی صبح اچانک پیش آئے اس واقعہ نے ہسپتال کے اسٹاف کے ساتھ ساتھ اس ڈاکٹر کے ساتھیوں کو غمزدہ کردیا۔

اس ڈاکٹر کی شناخت 28سالہ ڈاکٹر پورنا چندرکے طورپر کی گئی ہے۔ انہوں نے حال ہی میں جنرل سرجری میں سینئر ریزیڈنسی کی تکمیل کی تھی۔ وہ بدھ کی صبح ہسپتال کی چوتھی منزل پر ڈیوٹی کررہے تھے کہ اچانک دل کا دورہ پڑنے سے وہ گرپڑے۔

یہ بھی پڑھیں:حیدرآباد: میٹرو ریل میں سفر کرنے والوں کی تعداد میں اضافہ

ان کو ہسپتال کے ہی ایمرجنسی شعبہ کو منتقل کیا گیا جہاں اس کو بچانے کی کوشش کی گئی تاہم تمام کوششیں رائیگاں ثابت ہوئیں۔

گاندھی ہسپتال اورعثمانیہ ہسپتال کے جونیر ڈاکٹرس کے مطابق پورناچندرنے منگل کی صبح سینہ میں درد کی شکایت کی۔ اس نے کچھ گولیاں بھی لیں اور بدھ کو وہ ڈیوٹی کررہے تھے کہ یہ واقعہ پیش آیا۔

یواین آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.