تفصیلات کے مطابق قلعہ گولکنڈہ کی رہنے والی 35 سالہ سمیرا بیگم کے شوہر 45سالہ بشیر احمد نے قتل کر دیا ۔
بتایا جارہا ہے کہ ان کے شوہر پیشے سے ڈرائیور ہے-
اطلاعات کے مطابق سمیرا بیگم، بشیر احمد کی دوسری بیوی تھی بشیر احمد نے دو بہنوں سے شادی کی تھی اور گھریلو جھگڑے جہیز کو لے کر ہورہے تھے-
عید الاضحی کے دن دونوں کے درمیان بحث و تکرار ہوئی اور بشیر احمد نے بحث کے دوران اپنی بیوی کا کلہاڑی سے گلا کاٹ کر ہلاک کردیا۔
اس کے بعد بشیر احمد نے گولکنڈہ پولیس کو اطلاع دی اور اپنے ساتھ چار بچوں کو لے کر راہ فرار اختیار کی تھی-
گولکنڈہ پولیس نے 20 اگسٹ کو ملزم بشیر احمد کو گرفتار کیا اور عدالتی تحویل میں دے دیا-