کریم نگر اسپیشل سیشن جج فیملی کورٹ للیتا شیوا جوتی نے فیصلہ سناتے ہوئے شوہر کے علاوہ خاندان کے دیگر 5 ارکان کو 7 سال کی سزا کے ساتھ 5 ہزار روپے جرمانہ بھی عاید کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق کریم نگر ضلع کے چپہ ڈنڈی منڈل سے تعلق رکھنے والے رویندر نے اپنی بیٹی اوما دیوی کی شادی اسی گاوں کے سرینواس کے ساتھ اپریل 2017 میں انجام دی تھی۔ شادی کے موقع پر 20 گنٹے زرعی اراضی، دو تولہ سونا اور دیگر سامان بھی دیا گیا۔لیکن ایک ماہ کے اندر ہی اوما دیوی کا شوہر اور دیگر سسرالی رشتہ دار مزید جہیز کا مطالبہ کررہے تھے جس سے تنگ آکر اوما دیوی نے پھانسی لے لی تھی۔
رویندر کی شکایت پر پولیس نے سرینواس کے علاوہ 5 سسرالی رشتہ دار کے خلاف مقدمہ درج کرلیا تھا اور عدالت نے اس معاملہ کا فیصلہ سنایا۔