ETV Bharat / state

زندہ طلسمات کے سو برس - زندہ طلسمات

نظام کی فوج میں افریقن کافی طاقتور اور تندرست سمجھے جاتے تھے۔ یہی وجہ ہیکہ زندہ طلسمات پر،افریقن نیگرو، کا لوگو لگایا گیا۔

زندہ طلسمات کے سو برس
زندہ طلسمات کے سو برس
author img

By

Published : Jul 13, 2020, 7:38 PM IST

کورونا کے اس دور میں دنیا کی نظر آیوروید اور یونانی کی طرف دیکھ رہی ہے۔ اس وقت تلگو ریاستوں میں خاص طور پر لوگ ماسک، سانیٹائزر کے استعمال کے ساتھ زندہ طلسمات بھی استعمال کررہے ہیں۔

زندہ طلسمات کو ایجاد ہوئے 100 برس ہوچکے ہیں۔

زندہ طلسمات ایک یونانی جڑی بوٹیوں کی دوا ہے، جو سردی، کھانسی، گلے میں درد، جسم میں درد، پیٹ کا عارضہ، کان میں درد، دانت میں درد اور بہت ساری عام بیماریوں کے علاج کے لئے استعمال ہوتی ہے۔

طب کے قدیم جڑی بوٹیوں سے متعلق یونانی تصور کی بنیاد پر، زندہ طلسمات کوسنہ 1920 میں مرحوم حکیم محمد معیزالدین فاروقی نے ایجاد کیا۔ یہ وہ دور تھا جب حیدرآباد کی سطح پر نئی صنعتیں ابھرنا شروع ہو رہی تھیں اور دکن کی عظمت کو بڑھا رہی تھیں۔ حکیم محمد معیزالدین فاروقی نےاس دوا کے ساتھ فاروقی منجن بھی بنایا۔

حکیم محمد معیز الدین فاروقی نے یونانی کورس کیا، انھوں نے شکاگو میڈیکل کالج آف ہومیوپتی سے ہومیوپتی میڈیسن اینڈ سرجری کی تعلیم حاصل کی۔

حیدرآباد کے موتی مارکٹ میں انھوں نے اپنا دواخانہ شروع کیا۔ علاج ومعالجے کی خدمات انجام دیتے ہوئے انھوں نے اپنی ریسرچ جاری رکھی اور زندہ طلسمات دوائی تیار کی۔

حکیم فاروقی اس دوا کو عوام تک پہنچانے کے لیے راتوں میں گاوں اور دیہاتوں کا سفر کیا کرتے تھے، اور لوگوں کو زندہ طلسمات مفت میں دیکر اس کے فوائد بتایا کرتے تھے۔ان کی یہ محنت رنگ لائی اور آج دنیا بھر میں زندہ طلسمات کی سپلائی ہوتی ہے۔

حکیم معیز الدین فاروقی کے انتقال کے بعد ان کے فرزند اویس الدین فاروقی اس کمپنی کو کامیابی سے چلارہے ہیں۔ اس وقت کمپنی کا سالانہ ٹرن اوور 12 کروڑ روپئے ہے۔

کمپنی کے ادویات،تلنگانہ،آندھراپردیش،مدھیہ پردیش،کرناٹک،مہاراشٹر، یو ایس،سعودی عرب،دوبئی،ابو ظہبی میں سپلائی کیے جاتے ہیں۔

زندہ طلسمات کے باٹل پر،افریقین نیگرو، کی تصویر لگی ہوتی ہے۔ اسے دیکھ کر اس وقت یہ سمجھا گیا کہ کسی افریقن نے اس فارمولے کو بتایا ہے، مگر اس کی وجہ دوسری تھی۔

حیدرآباد نظام کی فوج میں افریقن ہوا کرتے تھے، اور وہ اس دور میں کافی طاقتور اور تندرست سمجھے جاتے تھے۔ اور یہی وجہ ہیکہ زندہ طلسمات پر ،افریقن نیگرو، کا لوگو لگایا گیا، تاکہ عوام میں یہ مقبول ہو اور اسے استعمال کریں۔ زندہ طلسمات اور فاروقی منجن ہر دکان میں دستیاب ہوتا ہے۔

مزید پڑھیں:

تلنگانہ سکریٹریٹ: انہدام پر روک میں توسیع

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.