ETV Bharat / state

Seasonal Diseases in Nizamabad: موسمی امراض پر قابو پانے کےلیے تلنگانہ کے نظام آباد میں گھر گھر سروے

فرائیڈے ڈرائی ڈے پروگرام کو ضلع میں سختی سے لاگو کیا جارہا ہے اور روزانہ کم از کم 50 گھروں کا سروے کرنے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔ سروے کے دوران ضلع کلکٹر نے تجویز پیش کی کہ ہر مکان کے اطراف کا جائزہ لیا جائے اور اگر کہیں کوڑا کرکٹ نظر آئے تو اسے فوری طور پر ہٹایا جائے Seasonal Diseases in Nizamabad

تلنگانہ کے ضلع نظام آباد میں موسمی امراض پر قابو پانے گھر گھر سروے

author img

By

Published : Jul 28, 2022, 12:42 PM IST

تلنگانہ کے ضلع نظام آباد میں موسمی بیماریوں پر قابو پانے کے مقصد سے گھر گھر سروے کا سلسلہ جاری ہے۔ضلع کلکٹر سی نارائن ریڈی نے ابتدائی احتیاطی تدابیر کی ضرورت پر عہدیداروں کے ساتھ ٹیلی کانفرنس منعقد کی کیونکہ موسمی امراض جیسے ڈائریا، ڈینگو اور ملیریا کے پھیلنے کا امکان ہے۔گزشتہ تین ہفتوں سے مسلسل بارش ہورہی ہے۔ اس سمت میں کل سے ضلع کی تمام بلدیات اور گرام پنچایتوں میں آشا ورکروں اور پنچایت سکریٹریوں پر مشتمل ٹیموں کے ساتھ گھر گھر سروے شروع کر دیا گیا ہے۔ Seasonal Diseases in Nizamabad

فرائیڈے ڈرائی ڈے پروگرام کو ضلع میں سختی سے لاگو کیا جارہا ہے اور روزانہ کم از کم 50 گھروں کا سروے کرنے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔ سروے کے دوران ضلع کلکٹر نے تجویز پیش کی کہ ہر مکان کے اطراف کا جائزہ لیا جائے اور اگر کہیں کوڑا کرکٹ نظر آئے تو اسے فوری طور پر ہٹایا جائے اور عوام میں اردگرد کی صفائی کے بارے میں آگاہی فراہم کی جائے۔ بارش کے پانی اور سیوریج کو ٹھہرنے سے روکنے کے لیے اقدامات کی انہوں نے ہدایت دی اورکہا کہ ہر خاندان کو مچھر دانی استعمال کرنے کی ترغیب دی جائے۔ کلکٹر نے ہدایت دی کہ ہر وہ شخص جو اہل ہے کووڈ کی روک تھام کے لیے ویکسین لے۔ اگر کوئی پہلے سے بخار میں مبتلا ہے تو اسے مشورہ دیا جاتا ہے کہ وہ اپنی تفصیلات جمع کریں اور روزانہ سروے کی تفصیلات کے ساتھ رپورٹ پیش کریں۔

کلکٹر نے کہا کہ اگر پہلے سے کئے جانے والے سروے کو صحیح طریقے سے انجام دیا جائے تو ہم اس بارش کے موسم میں لوگوں کو موسمی بیماریوں کی گرفت سے بچا یاجاسکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ تمام احتیاطی تدابیر اختیار کی جائیں تاکہ گزشتہ سال جیسے حالات کسی بھی صورت میں پیدا نہ ہوں۔ کووڈ پر قابو پانے کے اقدامات کے ایک حصے کے طور پر ہر ایک کو جو اہل ہے انہیں بوسٹر ڈوز دینے کی ضرورت ہے، جن لوگوں نے پہلی اور دوسری خوراک نہیں لی ہے انہیں فوری طور پر ویکسین دی جانی چاہئے اور جو پہلے ہی حاصل کر چکے ہیں انہیں بوسٹر خوراک دی جانی چاہئے۔ اگلے ہفتہ تک تمام سرکاری اور پرائیویٹ اسکولوں اور کالجوں کو حکم دیا گیا ہے کہ وہ بارہ سال یا اس سے زیادہ عمر کی تمام طالبات کو کووِڈ ویکسین کے لیے منصوبہ بند کوشش کریں۔

یواین آئی

For All Latest Updates

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.