ملک بھر تلنگانہ کی گنگا جمنی تہذیب کی مثال دی جاتی ہے. یہاں تمام مذاہب کے لوگ آپس میں مل جل کر رہتے ہیں، ان خیالات کا اظہار ریاستی وزیر داخلہ محمد محمود علی نے پریس نوٹ جاری کرتے ہوئے کیا. انہوں نے ریاستی وزیر تلاسانی سرینیواس یادو ، ڈی جی پی مہیندر ریڈی اور حیدرآباد پولیس کمشنر سی وی آنند کے ساتھ ہیلی کاپٹر کے ذریعہ ہوائی سروے کرتے ہوئے گریٹر حیدرآباد میں گنیش نمرجن کا مشاہدہ کیا۔ Telangana Home Minister Mahmood Ali Monitored the Ganesh immersion procession
انہوں نے کہا کہ شہر کے تمام علاقوں میں پرسکون طریقے سے گنیش نمرجن ہوا. جمعہ کے پیش نظر شہر کے متعدد مساجد بالخصوص مکہ مسجد، چارمینار، باغ عام مسجد اور دیگر مساجد کے قریب پولیس کا بندوبست کیا گیا تاکہ نمازیوں کو عبادت کے دوران کسی قسم کا خلل نہ ہو. اور جلوس نکالنے والوں کو پر سکون طریقے سے وہاں سے گزارا جاسکے.
وزیر داخلہ نے کہا کہ گنیش نمرجن کے پرسکون کامیابی اور شہر میں امن و امان کے لیے محکمہ جات پولیس، صحت، جی ایچ ایم سی اور دیگر محکمہ جات نے بہترین خدمات انجام دیے ہیں جس کے لیے ان کا شکریہ ادا کیا گیا. وزیر داخلہ محمد محمود علی نے کہا کہ گنیش نمرجن کے دوران شہر میں پرامن ماحول رہا اور آپس میں اتحاد برقرار رہا. مگر اس اتحاد اور پرامن ماحول سے چند لوگوں کو تکلیف ہورہی ہے. اسی لیے آسام کے وزیراعلی نے حیدرآباد کے پرامن ماحول کو بگاڑنے اور آپس میں نفرت پیدا کرنے کی غرض سے معظم جاہی مارکیٹ کے قریب منعقدہ اجلاس کو مخاطب کرتے ہوئے زہر اگلا ہے.
مز پڑھیں:Ganesh Chaturthi 2022 حیدرآباد کے فٹ بال گراونڈ میں گنیش نمرجن کی اجازت دینے سے شہریوں کا انکار
آسام کے وزیر اعلیٰ نے تلنگانہ کے وزیر اعلیٰ کلوا کنٹلا چندراشیکھر راؤ کے خلاف غیر پارلیمانی زبان کا استعمال کرتے ہوئے بے بنیاد الزامات عائد کیے ہیں جن کی سختی سے مذمت کی جاتی ہے. انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ جیسے اہم عہدہ پر رہتے ہوئے اس طرح کی گری ہوئی زبان کا استعمال زیبا نہیں دیتا. وزیر داخلہ نے کہا کہ بی جے پی قائدین، حیدرآباد کی گنگا جمنی تہذیب کو بگاڑنے، ریاست میں انتشار پھیلانے اور ہندو مسلم کے درمیان نفرت پیدا کرنے کو اپنا ایجنڈا بناکر نفرت بھری تقریریں کررہے ہیں. انہوں نے کہا کہ بی جے پی قائدین لاکھ کوششیں کرلیں، تلنگانہ حکومت ان کے ناپاک ارادوں کو کامیاب ہونے نہیں دے گی. محمد محمود علی نے آسام کے وزیر اعلیٰ سے مطالبہ کیا کہ وہ تلنگانہ وزیر اعلیٰ کے سی آر سے غیر مشروط معافی مانگے۔