ETV Bharat / state

Telangana Secretariat Masjid تلنگانہ سکریٹریٹ کی مساجد کی تعمیر تین ماہ میں مکمل ہونے کا امکان - تلنگانہ کے وزیر داخلہ محمد محمود علی نے سکریٹریٹ م

تلنگانہ کے وزیر داخلہ محمد محمود علی نے تلنگانہ سکریٹریٹ میں زیر تعمیر دونوں مساجد کی تعمیرات کا جائزہ لیا۔ انہوں نے کہا کہ دونوں مساجد کا کام تین مہینوں کے اندر پایہ تکمیل کو پہنچنے کی امید ہے۔

Telangana Secretariat Masjid
Telangana Secretariat Masjid
author img

By

Published : Apr 30, 2023, 10:53 AM IST

تلنگانہ کے وزیر داخلہ محمد محمود علی نے تلنگانہ سکریٹریٹ میں زیر تعمیر دونوں مساجد کی تعمیرات کا جائزہ لیا

حیدرآباد: تلنگانہ سکریٹریٹ میں زیر تعمیر دونوں مسجدوں کا کام تین مہینوں کے اندر پایہ تکمیل کو پہنچے گا۔ اس کے فوری بعد مساجد کا افتتاح عمل میں لایا جائے گا۔ ان خیالات کا اظہار ریاستی وزیر داخلہ محمد محمود علی نے جمعہ کو سکریٹریٹ میں واقع دونوں مساجد کی تعمیرات کا جائزہ لینے کے بعد کیا۔ انہوں نے کہا کہ سکریٹریٹ میں موجود دونوں مساجد، مسجد معتمدی اور مسجد ہاشمی کافی خوبصورت بنائی جارہی ہیں۔ اس دوران مساجد کے ذیلی گتہ دار عبدالمعید خان نے وزیر داخلہ کو تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ گنبدوں کے ڈیزائن کی تبدیلی کی وجہ سے زیادہ وقت لگ رہا ہے۔ ابتداء میں جو گنبد پسند کیے گئے تھے وہ سکریٹریٹ عمارت پر موجود گنبدوں کی طرح تھے۔

یہ بھی پڑھیں:

بتایا گیا ہے کہ جو گنبد پسند کیے گئے تھے ان کے استعمال سے مساجد کی تعمیرات مکمل ہوجاتی، مگر وہ گنبد مساجد کے لیے موزوں نہ سمجھے گئے، اس کے بدلے میں ترکی ماڈل کے گنبدوں کو پسند کیا گیا۔ جن کی تیاری میں وقت لگ رہا ہے۔ عبد المعید خان نے باری باری دونوں مساجد کے تعمیراتی کام کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ دونوں مساجد تین مہینے کے اندر مکمل ہوجائیں گے کیونکہ دونوں مساجد کا 90 فیصد کام مکمل ہوچکا ہے۔ گنبدوں کے ڈیزائن کی تبدیلی کی وجہ سے تاخیر ہو رہی ہے۔ موجودہ گنبد بہت ہی شاندار اور نایاب تیار کیے گئے ہیں، جس کی مثال بہت ہی مشکل سے ملے گی۔

دونوں مساجد کے گنبد ترکی ماڈل کے ہیں، جو بہت ہی مضبوط اور معیاری ہونے کے علاوہ دلکش بھی لگ رہے ہیں۔ وزیر داخلہ محمد محمود علی نے ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ دونوں مساجد کے تعمیرات کا کام جلد سے جلد مکمل کر لیا جائے، جس پر ذیلی گتہ دار عبدالمعید خان نے کہا کہ زیادہ سے زیادہ تین مہینوں کے اندر دونوں مساجد تیار ہو جائیں گی۔ اس کے فوری بعد دونوں مساجد کا افتتاح عمل میں لایا جائے گا۔ وزیر داخلہ محمد محمود علی نے سکریٹریٹ میں متعین کردہ پیشی اور دفتر کا معائنہ بھی کیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.