ETV Bharat / state

تاریخی مقامات کھلنے سے ٹورسٹ گائیڈ کے چہروں پر خوشی

author img

By

Published : Jul 6, 2020, 9:04 PM IST

تاریخی شہر حیدرآباد کو عمارتوں کا شہر بھی کہا جاتا ہے۔ حیدرآباد میں کئی عمارتیں تعمیر کی گئی ہیں، جن میں سب سے خوبصورت اور دنیا کی نایاب عمارت چارمینار اور قلعہ گولکنڈہ ہے۔

historical places open in hyderabad
تاریخی مقامات کھلنے سے ٹورسٹ گائیڈ کے کھل اٹھے چہرے

کورونا وائرس کی وباء کے پیش نظر ان سیاحتی مقامات کو بند کر دیا گیا تھا۔ ان میں قلعہ گولکنڈہ، چارمینار اور دیگر مقامات بھی شامل تھے۔ 110 دن کے بعد تاریخی مقامات چارمینار اور گولکنڈہ سیاحوں کے لیے دوبارہ کھول دیا گیا۔

دیکھیں ویڈیو

ان تاریخی عمارتوں کے کھلنے سے جہاں ٹورسٹ گائیڈ خوش ہیں وہیں انہیں اس بات کی مایوسی ہے کہ سیاح ندارد ہیں۔

قلعہ گولکنڈہ میں داخلے کے لیے ماسک لگانا ضروری ہے،سیناٹائیزر کا معقول انتطام کیا گیا ہے۔ قلعہ گولکنڈہ میں سماجی دوری کے مدنظر روزانہ محض دو ہزار سیاحوں کو ہی داخلے کی اجازت ہے۔

غورطلب ہے کہ سیاحوں کے لیے ٹکٹ آن لائن فروخت کیے جا رہے ہیں، جس سے عوام کو کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

اب دیکھنا ہے کہ گائیڈ جس کا سیاحوں کا روزگار وابستہ ہے، ان کے لیے حالات سازگار کب تک ہو سکتے ہیں، جس سے ان کے روزی روٹی کا انتظام ہو سکے۔

تین ماہ کے بعد گائیڈس روزگار کے لئے صبح 7 بجے سے گولکنڈہ کی گیٹ کے پاس انتظار میں ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.