ETV Bharat / state

ڈرگز کیس: حکومت کو جواب دینےکا آخری موقع - اردو نیوز حیدرآباد

کانگریس کے رہنما ریونت ریڈی نے منشیات کیس کو مرکزی ایجنسیز کے حوالے کرنے عدالت سے درخواست کی تھی۔

ڈرگز کیس: حکومت کو جواب دینےکا آخری موقع

author img

By

Published : Dec 10, 2020, 1:03 PM IST

تلنگانہ ہائیکورٹ نے ڈرگز معاملے میں جواب دینے کے لیے ریاستی حکومت کو آخری موقع دیا ہے۔

کانگریس کے رہنما ریونت ریڈی نے منشیات کیس کو مرکزی ایجنسیز کے حوالے کرنے عدالت سے درخواست کی تھی۔

انھوں نے منشیات کیس کو سی بی آئی، ای ڈی ،این سی بی کے سپرد کرنے کی درخواست کی۔

تلنگانہ میں منشیات کا یہ معاملہ، جس میں مبینہ طور پر تلگو فلم انڈسٹری اور معاشرے کے دیگر شعبوں کی متعدد مشہور شخصیات ملوث ہیں۔2017 میں ریاستی حکومت نے اس کیس کی جانچ کے لیے ایس آئی ٹی تشکیل دی تھی۔ حکومت نے اس معاملے میں پچھلے تین سال سے عدالت میں کاونٹر داخل نہیں کیا۔

اس ضمن میں عدالت نے حکومت کو ایک آخری موقع دیتے ہوئے جواب داخل کرنے کا حکم دیا اور کیس کی اگلی سماعت 17ڈسمبر مقرر کی۔

یہ بھی پڑھیں:مریضوں کے خون میں 'لیڈ اور نِکّل' پایا گیا

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.