ETV Bharat / state

Rains in Telangana: تلنگانہ کے کئی اضلاع میں شدید بارش، دھان گیلی ہوگئی، کسانوں کو تشویش - وقارآباد ضلع کے کوٹے پلی میں 10 سنٹی میٹر بارش ہوئی

وقارآباد ضلع کے کوٹے پلی میں 10 سنٹی میٹر بارش ہوئی۔ نظام آباد، نارائن پیٹ، محبوب نگر، کھمم، سوریا پیٹ اور میڑچل میں گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔ Heavy rain lashes Zaheerabad

تلنگانہ کے کئی اضلاع میں شدید بارش۔دھان گیلی ہوگئی، کسانوں کو تشویش

author img

By

Published : May 21, 2022, 2:25 PM IST

حیدرآباد: تلنگانہ کے کئی اضلاع میں شدید بارش ہوئی۔ وقارآباد ضلع کے کوڑنگل ٹاون میں کل تقریباً ایک گھنٹہ مسلسل بارش ہوئی جس کے نتیجہ میں کئی درخت اکھڑگئے اورراستوں پر پانی جمع ہوگیا جس کے نتیجہ میں گاڑی سواروں کو مشکل صورتحال کا سامنا کرناپڑا۔ بارش کے نتیجہ میں بعض فصلوں کو بھی نقصان کی اطلاع ملی ہے۔ کسانوں نے اس اچانک بے موسم بارش پر فکرمندی کااظہارکیا ہے۔ weather in Hyderabad

وقارآباد ضلع کے کوٹے پلی میں 10 سنٹی میٹر بارش ہوئی۔ نظام آباد، نارائن پیٹ، محبوب نگر، کھمم، سوریا پیٹ اور میڑچل میں گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔اس اچانک بے موسم بارش کے سبب ناگرکرنول ضلع کی زرعی منڈی میں دھان گیلی ہوگئی۔ کسانوں نے شکایت کی کہ دھان تقریباً 5 دن سے رکھی ہوئی تھی۔ سدی پیٹ اور کاماریڈی کے کئی کسانوں نے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بارش سے انہیں شدید نقصان ہوا ہے۔ Rains in Telangana

میدک ضلع کے پرگتی دھرمارم علاقہ کے کسانوں نے بھی فکرمندی کا اظہار کیا۔ کسانوں کا کہنا ہے کہ خریداری مراکز کے قریب دھان کا بڑا ذخیرہ موجود ہے۔ لاریوں سے دھان نہ اتارنے پر کسانوں نے ناراضگی کا اظہار کیا۔ دوسری جانب محکمۂ موسمیات نے کل ریاست میں موسلادھار بارش کی پیش گوئی کی ہے۔ محکمہ نے اپنے بلیٹن میں کہا کہ ریاست کے کئی اضلاع میں ہلکی تا اوسط بارش کا امکان ہے۔ اسی دوران طوفانی ہوائیں 30 سے 40 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلیں گی۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.