حیدرآباد: تلنگانہ کے پداپلی ضلع میں گذشتہ 24گھنٹوں کے دوران ہوئی بارش کے نتیجہ میں تالاب اور چھوٹی ندیاں لبریز ہوگئی ہیں۔
سب سے زیادہ بارش کمان پور میں 128.3ملی میٹر درج کی گئی جبکہ پلٹم میں 107.3ملی میٹر، کُنارم میں 105ملی میٹر اور پالاکرتی میں 100.0ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔
ضلع میں بعض مقامات پر شدید بارش ہوئی جس کے نتیجہ میں رامانگم پلی میں 87.3ملی میٹر، مُتارم میں 84.8 ملی میٹر، ملیالاپلی میں 83.8 ملی میٹر، سری رام پور میں 83.0 ملی میٹر، بھوجاناپیٹ میں 81.3 ملی میٹر، راماگنڈم میں 63.5 ملی میٹر، دھرمارم، جولاپلی میں 61.8 ملی میٹر، منتھنی میں 55.0ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔
چھوٹی ندیوں کے لبریز ہونے کے سبب بعض مواضعات سے رابطہ ٹوٹ گیا۔ دھرمارم مارکٹ کمیٹی کے صدرنشین جی موہن ریڈی نے مقامی نوجوانوں کے ساتھ مل کر سڑک سے پانی کی نکاسی کی۔ راگی نیڈو گاؤں میں بعض مکانات میں پانی داخل ہوگیا۔