ETV Bharat / state

حیدرآباد کے کئی علاقوں میں موسلا دھار بارش - عام زندگی ایک مرتبہ پھر مفلوج

شہر حیدرآباد کے کئی علاقوں میں جمعرات کی صبح بھی بارش ہوئی۔ گزشتہ شام سے ہی شہر میں وقفہ وقفہ سے بارش کا سلسلہ جاری ہے۔ آج صبح ہوئی بارش کے نتیجہ میں سڑکوں پر پانی جمع ہوگیا اور عام زندگی ایک مرتبہ پھر مفلوج ہوگئی۔

حیدرآباد کے کئی علاقوں میں موسلا دھار بارش

author img

By

Published : Sep 17, 2020, 1:20 PM IST

شہر کے کئی علاقوں سے پانی کے بھرجانے،درختوں کے گرنے،دیواروں کے گرنے کی شکایات گریٹرحیدرآباد میونسپل کارپوریشن (جی ایچ ایم سی)کو مل رہی ہیں۔

گزشتہ روز تقریباً 95 شکایات جی ایچ ایم سی کو ملی تھیں جن میں 52 سڑکوں پر پانی کے جمع ہونے، تین عمارتوں اور دیواروں کے گرنے، 6 شکایات درختوں کی شاخوں کے گرنے سے متعلق تھیں۔

عابڈس،کوٹھی، سکندرآباد، ای سی آئی ایل، ناگارم، تارناکہ، لالہ پیٹ، پنجہ گٹہ،بنجارہ ہلز، ملک پیٹ،ملکاجگری، ونستھلی پورم،لنگم پلی،حیات نگر،مادھاپور،لکڑی کا پُل،جوبلی ہلز،صنعت نگر،امیرپیٹ،خیریت آباد، گچی باولی، اُپل، ایل بی نگر، دلسکھ نگر،کوٹھی اور پرانا شہر کے کئی علاقوں میں بارش ہوئی۔

یہ بھی پڑھیں: تلنگانہ میں کورونا سےایک ہزار افراد ہلاک

عہدیداروں کے مطابق فلک نما اور جوبلی ہلز علاقوں میں آج صبح 8.30 بجے تک 110.33 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی جس کے بعد راجندر نگر میں 105 ملی میٹر،شیخ پیٹ میں 98.3 ملی میٹر اور کاروان میں 97.8 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.