بھارت کی جنوبی ریاست تلنگانہ کے شہر حیدرآباد میں پچھلے کئی دنوں سے مسلسل بارش ہورہی ہے، جس کی وجہ سے کئی علاقوں کی سڑکیں جھیل بن ہوگئی ہیں-
گھنٹوں کی مسلسل بارش کے بعد شہر کے مختلف علاقے جیسے ٹولی چوکی، حکیم پیٹ، شیخ پیٹ، گولکنڈہ، یاقوت پورہ، بہادر پورہ، شاہ علی بنڈہ، تالاب کٹہ، اور دیگر علاقوں میں پانی گھروں میں داخل ہو گیا، جس کی وجہ سے لوگ بے حد پریشان نظر آئے۔
واضح رہے کہ گریٹر حیدرآباد میونسپل کارپوریشن (جی ایچ ایم سی) عملہ پانی کی نکاسی کے لیے ہر ممکن کوشش کر رہا ہے۔
تاہم وہیں دوسری جانب عوامی نمائندے اپنے اپنے حلقوں کا دورہ کرتے ہوئے عوامی مسائل کا حل کرنے کی کوشش کررہے ہیں، وہیں بارش کے بعد کئی گھنٹے سڑکیں جام رہیں، عوام پریشان رہے۔