ETV Bharat / state

Heavy Rain Forecast in Hyderabad: حیدرآباد میں شدید ترین بارش کی پیش گوئی

author img

By

Published : Jul 11, 2022, 4:02 PM IST

کئی ریاستوں کی طرح حیدرآباد میں بھی مسلسل بارش ہو رہی ہے۔ حکومت اور محکمہ موسمیات نے ایک بار پھر شدید ترین بارش کی پیش گوئی کی ہے۔ تلنگانہ کے وزیر تارک راما راؤ نے عہدیداروں کو چوکسی اختیار کرنے کی ہدایت دی ہے۔ Heavy Rain Forecast in Hyderabad

Heavy Rain Forecast in Hyderabad
Heavy Rain Forecast in Hyderabad

حیدرآباد: تلنگانہ کے بلدی نظم ونسق کے وزیر تارک راما راؤ نے راجناسرسلہ ضلع کے عہدیداروں کو ہدایت دی ہے کہ وہ شدید ترین بارش کی پیش گوئی کے پیش نظر ضلع میں چوکس اور ہیڈکوارٹرس میں دستیاب رہیں۔ Heavy Rains in Telangana انہوں نے فون پر کلکٹر انوراگ جینتی اور ایس پی راہل ہیگڑے سے بات کی اور ضلع میں بارش کی صورتحال کا جائزہ لیا۔ انہوں نے کسی بھی ناگہانی واقعہ سے نمٹنے کے لیے کیے جانے والے احتیاطی اقدامات سے بھی واقفیت حاصل کی۔ Heavy Rain Forecast in Hyderabad

وزیر موصوف نے عہدیداروں سے خواہش کی کہ وہ احتیاطی اقدامات کریں تاکہ مڈمانیر، اپر مانیر، اننت گری پروجیکٹس اور مانیر دریا کے قریب کوئی بھی ناگہانی واقعہ پیش نہ آئے۔ انہوں نے کہاکہ نہروں، چھوٹی دریاوں،تالابوں اورچیک ڈیمس کے قریب بھی احتیاطی اقدامات کیے جائیں۔ انہوں نے نشاندہی کرتے ہوئے کہا کہ محکمہ عمارات وشوارع کے عہدیداروں کو چاہیے کہ وہ روڈ بریجس، کلورٹس اور بریجس کے قریب مزید چوکس رہیں۔ ریونیو، پنچایت راج، آبپاشی، بجلی، پولیس اورصحت کے محکمہ جات کے عہدیداروں کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ نچلی سطح پر تال میل کے ساتھ کام کریں۔

محکمہ بجلی کے عہدیداروں کو ہدایت دی ہے کہ وہ عوام کو بجلی کے ٹوٹے ہوئے تاروں، بجلی کے پولس اور ٹرانسفارمرس کے بارے میں چوکس کریں۔ چونکہ اسکولس کے لیے تعطیل کا اعلان کیا گیا ہے، ویمل واڑہ کی مندر میں زائد افراد کی آمد کا امکان ہے۔ اسی لیے عہدیداروں کو چاہیے کہ وہ مندر کے قریب کسی بھی ناگہانی واقعہ کو روکنے کے لیے تمام طرح کے احتیاطی اقدامات کریں۔

یو این آئی

یہ بھی پڑھیں:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.