ETV Bharat / state

تلنگانہ کے کئی علاقوں میں شدید بارش

مختصر وقفہ کے بعد تلنگانہ کے ورنگل رورل، بھوپال پلی،مُلگ،پداپلی،کریم نگر اوربھدرادری کوتہ گوڑم میں بارش کا سلسلہ چل پڑا ہے۔

تلنگانہ کے کئی علاقوں میں شدید بارش
تلنگانہ کے کئی علاقوں میں شدید بارش
author img

By

Published : Aug 20, 2020, 5:58 PM IST

ضلع ورنگل کے ایس آرنگر،وویکاننداکالونی،سائی گنیش کالونی،لکشمی گنپتی کالونی، مدھورانگر اور دیگر کالونیاں پہلے ہی پانی میں محصور ہے۔دوسری طرف مُلگ ضلع میں بھی بارش کااثر دیکھاجارہا ہے۔بارش کی وجہ سے کئی نہریں لبریز ہوگئی ہیں اور سڑکوں سے رابطہ ٹوٹ گیا ہے۔گزشتہ چند دنوں سے جمپنا واگو نہر میں تیز موجیں اٹھ رہی ہیں اور ایٹوناگارم کے دودلہ گاوں میں اس پر بنائے گئے پُل پر شگاف پڑگیا۔یہ برج 2015میں تعمیر کیاگیاتھا۔

شدید بارش کی وجہ سے میدک ضلع کے چھوٹی آبپاشی کے پروجیکٹ گھن پور لبریز ہوگیا۔اگرچہ کہ دریائے مانجرا میں کم پانی کا بہاو درج کیاگیا ہے تاہم سنگاریڈی اور میدک اضلاع کے آبگیر علاقوں میں مانجرا کے پانی کے بہاو میں اضافہ ہوا ہے کیونکہ گزشتہ ایک ہفتہ کا بارش کا سلسلہ جاری ہے۔یہ پروجیکٹ حیدرآباد کے نظام کے دور میں تعمیر کیاگیا تھا۔اس کی گنجائش 0.46ٹی ایم سی ہے۔

ڈسٹرکٹ اریگیشن آفیسر کی ہدایت کے بعد حکام نے لفٹ اوررائٹ کنالس سے پانی کو چھوڑا۔یہ پانی بعض چھوٹے آبپاشی کے تالابوں میں بھی چھوڑا گیا۔چونکہ یہ پروجیکٹ لبریز ہوگیا ہے،بیشتر چیک ڈیمس جو میدک ضلع کے اس پروجیکٹ کے نچلے حصہ میں تعمیر کئے گئے ہیں میں توقع ہے کہ پانی کا شدید بہاو درج کیاجائے گا۔محکمہ آبپاشی کے حکام نے توقع ظاہر کی کہ اس پروجیکٹ میں پانی کا مزید بہاو درج کیاجائے گا۔مُلگ ضلع میں میڈی واگو ندی میں دونوجوان بہہ گئے۔ان کی شناخت اے شیواجی اور اس کے بھائی کوی راجو کے طور پر کی گئی ہے۔سمجھاجاتا ہے کہ یہ دونوں موٹر سائیکل پر ندی پار کررہے تھے تاہم پانی کے شدید بہاو کے نتیجہ میں یہ دونوں حیدرآباد۔بھوپال پٹنم قومی شاہراہ نمبر163پر پانی میں بہہ گئے۔پولیس نے ان کو بچانے کیلئے ٹیموں کو روانہ کیا۔مقامی رکن اسمبلی سیتکا نے بھی مقام کا معائنہ کیا اور بچاو کاموں کی نگرانی کی۔

شدید بارش کے نتیجہ میں وٹے واگو پُل پر شگاف پڑگیا۔ریاستی دارالحکومت حیدرآباد کے آصف نگر میں 26.3ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی ہے جبکہ بہادرپورہ میں 8.8ملی میٹر،گولکنڈہ میں 8.3ملی میٹر،چارمینار میں 8ملی میٹر بارش ریکاڈ کی گئی۔شہر میں 22.1ملی میٹراوسط بارش بیگم پیٹ میں واقع رصدگاہ نے درج کی ہے۔گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران گریٹرحیدرآباد کے پٹن چیرو میں سب سے زیادہ 37.8ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی ہے۔دوسری طرف اے پی کے کرنول ضلع کے سری سیلم پروجیکٹ میں پانی کا شدید بہاو دیکھاگیاجس کے بعد اس کے دروازے کھولتے ہوئے پانی کو چھوڑا گیا۔بالائی علاقوں میں ہوئی شدید بارش کے بعد اس میں پانی کا بہاو آیا۔

ذرائع کے مطابق اس میں 4,29,522کیوبک پانی آیا۔تاحال اس پروجیکٹ میں 3,96,193کیوبک پانی کا بہاو درج کیاگیا۔اس پروجیکٹ کے پانچ دروازے دس فیٹ تک کھولتے ہوئے ان کے ذریعہ 1,36,475کیوبک پانی کو نچلے علاقوں میں چھوڑا گیا۔اس کی مکمل آبی سطح 885فیٹ ہے جبکہ اس کی موجودہ سطح 883فیٹ درج کی گئی ہے۔

تلنگانہ اسٹیٹ ڈیولپمنٹ پلاننگ سوسائٹی کے مطابق ورنگل اربن ضلع کے مدن پلی میں سب سے زیادہ بارش ہوئی جبکہ شہر حیدرآباد کے کیسرا میں 38.2ملی میٹر بارش درج کی گئی۔ریاست کے 212منڈلوں میں زائد بارش ریکارڈ ہوئی ہے جبکہ 187منڈلوں میں 60فیصد سے کم بارش درج کی گئی ہے۔اسی دوران ریاست کے 174منڈلوں میں معمول کی بارش ریکارڈ کی گئی اورصرف 16منڈلوں میں ہی کم بارش ریکاڈ ہوئی۔شمال مشرق خلیج بنگال اور اس سے متصل طوفانی گرداب کے نتیجہ میں شمالی خلیج بنگال میں ہوا کے کم دباو کا علاقہ بنا ہوا ہے۔اس کے مزید پیش قدمی کرنے کا امکان ہے۔

بھارتی محکمہ موسمیات نے پیشنگوئی کی ہے کہ تلنگانہ کے مختلف حصوں میں آئندہ 48گھنٹوں کے دوران شدید سے شدید بارش ہوگی۔اس نے اپنے بلیٹن میں کہا کہ عادل آباد،نرمل،منچریال،کومرم بھیم آصف آباد،نظام آباد،کریم نگر،راجنا سرسلہ،محبوب آباد،مُلگ،جئے شنکر بھوپال پلی،ورنگل اربن،ورنگل رورل،بھدرادری کوتہ گوڑم اور کھمم میں آئندہ 48گھنٹوں کے دوران شدید سے شدید بارش کا امکان ہے۔

اس نے تلنگانہ میں بعض مقامات پر گرج وچمک کی بھی پیشنگوئی کی ہے۔اس نے کہا کہ آئندہ دو دنوں کے دوران شہر حیدرآبادمیں بھی بارش ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں:'کےسی آر، یوگی آدتیہ ناتھ نہ بنیں تو بہترہوگا'

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.