ETV Bharat / state

Harish Rao health minister وزیر صحت ہریش راؤ کی سرکاری ہسپتالوں کے افسران سے گفتگو - ہسپتالوں کے افسران سے وزیر صحت کی بات چیت

ریاست تلنگانہ کے وزیر صحت و فینانس ہریش راؤ نے ریاست کے طبی اداروں کا جائزہ لیا اور افسران سے گفتگو کی، اس موقع پر کہا کہ پی ایچ سی کے میڈیکل آفیسرز، آشا ورکرز اور اے این ایم گراؤنڈ لیول پر بنیادی طبی امداد فراہم کرنے اور لوگوں کو بیماریوں سے محفوظ رکھنے میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔ Health Minister conversation with officials

Etv Bharatریاست تلنگانہ کے وزیر صحت و فینانس ہریش راؤ

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Sep 6, 2023, 4:18 PM IST

حیدرآباد: گذشتہ ماہ سرکاری اسپتالوں میں زچگی کا تناسب ریکارڈ سطح پر 76.3 فیصد رہا، جس پر وزیر فینانس و صحت ہریش راؤ نے پر مسرت اظہار کرتے ہوءے، وزیر اعلیٰ کے سی آر کی رہنمائی اور قیادت کی ستائش کی۔ انہوں نے کہا کہ 2014 میں سرکاری اسپتالوں میں زچگیوں کا تناسب صرف 30 فیصد ہواکرتا تھا، جوکہ آج دوگنا سے بھی زیادہ ہوچکا ہے، یہ سرکاری ہسپتالوں پر عوام کے بڑھتے ہوئے اعتماد کا ثبوت ہے۔ مزید انہوں نے محکمہ صحت کے عملے کو بھی مبارکباد دی، جن کی کاوشوں اور انتھک محنت کے نتیجہ میں یہ کارنامہ سرانجام پایا۔

اضلاع میں زچگیوں کا تناسب، سب سے زیادہ ضلع نارائن پیٹ میں 89 فیصد، ملگ میں 87 فیصد، میدک میں 86 فیصد، بھدرادری کوتھہ گوڈیم 84 فیصد، وقارآباد میں 83 فیصد، گدوال میں 85 فیصد ریکارڈ کیا گیا۔ سب سےکم فیصد پر ضلع منچریال 63 فیصد، نرمل 66 فیصد، میڈچل اور کریم نگر میں 67 فیصد رہا، ان اضلاع کو اپنی کارکردگی کو مزید بہتر بنانے کی ہدایت دی۔ آخری سطح پر آنے والے اضلاع میں جگتیال، آصف آباد، نرمل، منچریال شامل ہیں، جہاں بہتر کارکردگی کی ضرورت ہے۔

وزیر صحت ہریش راؤ نے منگل کو آشا ورکرس، اے این ایم اور میڈیکل افسران کے ساتھ ماہانہ جائزہ ٹیلی کانفرنس میں شرکت کی، جس میں محکمہ صحت کے سکریٹری رضوی، ڈائرکٹر پبلک ہیلتھ سرینواس راؤ، تمام اضلاع کے ڈی ایم ایچ اوز، پروگرام آفیسرس اور دیگر عہدیداروں نے شرکت کی۔

مزید پڑھیں: عوام، نجی اور کارپوریٹ ہسپتالوں میں علاج سے گریز کریں

اس موقع پر وزیر صحت نے کہا کہ پی ایچ سی کے میڈیکل آفیسرز، آشا ورکرز اور اے این ایم فیلڈ لیول پر بنیادی طبی امداد فراہم کرنے اور لوگوں کو بیماریوں سے محفوظ رکھنے میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔ حکومت سرکاری اسپتالوں میں حاملہ خواتین کی انتہائی احتیاط کے لءے مفت میں طبی سہولیات فراہم کرا رہی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.