ETV Bharat / state

Dargah Vandalized in Hyderabad حیدرآباد میں درگاہ حضرت بابا سید امیر الدین میں توڑ پھوڑ - Dargah Demolished in Hyderabad

حیدرآباد کے پرانے شہر میں واقع پہاڑی شریف پولیس اسٹیشن کے پیچھے درگاہ حضرت بابا سید امیر الدین کو نامعلوم افراد نے نقصان پہنچایا۔ Dargah Demolished in Hyderabad

Dargah Vandalized in Hyderabad
Dargah Vandalized in Hyderabad
author img

By

Published : Dec 12, 2022, 7:01 AM IST

حیدرآباد: ریاست تلنگانہ کے دار الحکومت حیدرآباد کے پرانے شہر میں واقع پہاڑی شریف پولیس اسٹیشن کے پیچھے درگاہ حضرت بابا سید امیر الدین کو نامعلوم افراد نے نقصان پہنچایا۔ مجلس بچاؤ تحریک کے ترجمان امجد اللہ خان نے رچاکنڈہ کے پولیس کمشنر مہیش ایم بھاگوت اور تلنگانہ وقف بورڈ کے چیئرمین محمد مسیح اللہ خان سے شکایت درج کرائی۔ امجد اللہ خان خالد نے کہا کہ ہم مسلمانوں کے مذہبی جذبات کو ٹھیس پہنچانے والے مذکورہ مجرموں کے خلاف فوری کارروائی کا مطالبہ کرتے ہیں۔ خان کے مطابق زمین پر قبضہ کرنے والوں نے درگاہ کو مکمل طور پر نقصان پہنچانے کے بعد زمین کو کھودنے کے لیے بھاری جے سی پی مشینوں کا استعمال کیا اور زمین کو فروخت کرنے یا اسے تجارتی مقاصد کے لیے استعمال کرنے کا ارادہ کیا۔ Hazrat Baba Syed Amiruddin Dargah vandalized in Hyderabad

یہ بھی پڑھیں:

امجد اللہ خان خالد نے تلنگانہ وقف بورڈ کے عہدیداروں سے فون پر بات کرتے ہوئے کہا کہ "درگاہ کو زمین پر قبضہ کرنے والوں نے مکمل طور پر مٹا دیا ہے۔ اس کا کوئی نشان نہیں ہے‘‘۔ اطلاع ملتے ہی پہاڑی شریف پولیس موقع پر پہنچی اور صورت حال کا جائزہ لیا۔ پولیس کے آنے سے پہلے ہی تمام لوگ وہاں سے بھاگ گئے اور پولیس نے جائے وقوعہ کی ویڈیو گرافی کی۔ یہ شبہ کیا جارہا ہے کہ درگاہ کو منہدم کرنے کی منصوبہ بندی پہلے سے کی گئی تھی اور مبینہ طور پر زمین پر قبضہ کرنے والوں نے یہ کام رات کے وقت یا صبح کی اولین ساعتوں میں کیا۔ مزار کو مسمار کرنے والے دیگر افراد سے رابطہ کرنے کی کوششیں بے سود ثابت ہوئیں کیونکہ موقع پر کوئی بھی نہیں تھا اور مقامی پولیس کے پاس کوئی سراغ نہیں تھا کہ ذمہ دار کون ہیں۔ اس ضمن میں پولیس مزید تحقیقات کررہی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.