حیدرآباد: ریاست تلنگانہ میں ہونے والے اسمبلی انتخابات2023 کے مدنظر سیاسی گہماگہمی عروج پر ہے۔تمام سیاسی جماعتیں ووٹرز کی توجہ اپنی اپنی طرف راغب کرنے کے لئے ایڑی چوٹی کا زور لگا چکیں ہیں۔
اسی درمیان میڈیا سے بات کرتے ہوئے ہریش راؤ نے کہا کہ کانگریس پارٹی ریاست تلنگانہ کے مسلمانوں کو دھوکا دے رہی ہے۔ کانگریس پارٹی نے مسلم ڈیکلریشن میں اقلیتوں کو 4 ہزار کروڑ روپئے کے بجٹ کا اعلان کیا۔ ہریش راؤ نے کہا کہ ریاست کرناٹک میں مسلم آبادی تلنگانہ سے زیادہ ہیں۔ کانگریس کرناٹک میں 4 ہزار کروڑ روپئے کا بجٹ جاری کریں۔
انہوں نے کہاکہ کرناٹک میں 2 ہزار کروڑ روپئے بجٹ جاری کیا ہے۔ وقف بورڈ کی تباہی کانگرس کے دور اقتدار میں ہوئی ۔ بابری مسجد کی شہادت کا ذمہ دار کانگریس پارٹی ہیں۔ بی آر ایس کار کردگی سے مسلم طبقہ خوش ہیں۔مسلمانوں کو گمراہ نہیں کیا جا سکتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:نامپلی آتشزدگی واقعہ پر وزیرداخلہ محمود علی نے افسوس کا اظہار کیا
ان کا کہنا ہے کہ مسلمان کانگریس کی سیاست سے اچھی طرح سے واقف ہیں۔تلنگانہ کے مسلمان اب کانگریس کے بہکاوئے میں نہیں آئیں گے۔دوسری طرف حیدرآباد کی ایک ہوٹل میں پریش راو نے مسلم لیڈروں کے ساتھ ایک اجلاس منعقد کیا۔حج کمیٹی چیئرمین محمد سلیم، مائنورٹی فائنس کارپوریشن چیئرمن محمد امتیاز اسحاق اور علماء اکرام و مشائخن موجود تھے۔